خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 171

خلافة على منهاج النبوة 121 جلد سوم قدرتیں دکھاتا ہے مگر نادان نہیں سمجھتا۔یہ زمانہ چونکہ بہت شُبہات کا ہے اس لئے میں تو اس قدر احتیاط کرتا ہوں کہ دوسروں سے زیادہ ہی قربانی کروں۔پس یا درکھو کہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت کو دیکھتے ہوئے میں انسانوں پر انحصار نہیں کر سکتا اور تم بھی یہ نصرت اس طرح حاصل کر سکتے ہو کہ اطاعت کا اعلیٰ نمونہ دکھاؤ۔اور ایسا کرنے میں صرف خلیفہ کی اطاعت کا ثواب نہیں بلکہ موعود خلیفہ کی اطاعت کا ثواب تمہیں ملے گا۔اور اگر تم کامل طور پر اطاعت کرو تو مشکلات کے بادل اُڑ جائیں گے، تمہارے دشمن زیرہ ہو جائیں گے اور فرشتے آسمان سے تمہارے لئے ترقی والی نئی زمین اور تمہاری عظمت و سطوت والا نیا آسمان پیدا کریں گے۔لیکن شرط یہی ہے کہ کامل فرمانبرداری کرو۔جب تم سے مشورہ مانگا جائے مشورہ دور نہ چپ رہو ، ادب کا مقام یہی ہے۔لیکن اگر تم مشورہ دینے کے لئے بیتاب ہو بغیر پوچھے بھی دے دونگر عمل وہی کرو جس کی تمہیں ہدایت دی جائے۔ہاں صحیح اطلاعات دینا ہر مومن کا فرض ہے اور اس کیلئے پوچھنے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔باقی رہا عمل اس کے بارہ میں تمہارا فرض صرف یہی ہے کہ خلیفہ کے ہاتھ اور اُس کے ہتھیار بن جاؤ تب ہی برکت حاصل کر سکو گے اور تب ہی کامیابی نصیب ہوگی۔اللہ تعالیٰ تم کو اس کی توفیق بخشے (خطبات محمود دجلد ۱۸ صفحه ۳۶۶ تا ۳۸۰) ے بخارى كتاب الجهاد باب يقاتل من وراء الامام صفحه ۴۸۹ حدیث نمبر ۲۹۵۷ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية النور : ۵۶ بخاری کتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه ۴۴۷ حدیث نمبر ۲۷۳۲٬۲۷۳ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانی صفحه ۱۱۱۲ ۱۱۳ از یر عنوان مجىء ابى بصير الى المدينة ، مطبوعہ دمشق ۲۰۰۵ء ۱،۵ بخاری کتاب الشروط باب الشروط فى الجهاد صفحه ۴۴۷ تا ۴۵۰ حدیث نمبر ۲۷۳۲٬۲۷۳۱ مطبوعه رياض ١٩٩٩ ء الطبعة الثانية کے یوحنا باب ۱۸ آیت ۱۰، ۱۱ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور ۱۸۷۰ء السيرة النبوية لابن هشام الجزء الثانی صفحه ۱۲۴۰ از یر عنوان "رجوع الناس بنداء العباس) مطبوعہ دمشق ۲۰۰۵ء 66 66