خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 154 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 154

خلافة على منهاج النبوة ۱۵۴ جلد سوم ایک اور شبہ کا ازالہ کر دینا بھی ضروری سمجھتا ہوں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس فتنہ کو اہمیت کیوں دی جاتی ہے؟ مصری صاحب یا ان کے ساتھیوں کی حیثیت ہی کیا ہے۔ایسے لوگوں کی واقفیت کیلئے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اسے اہمیت مصری صاحب کی حیثیت کی وجہ سے نہیں دی جاتی بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ احراریوں ، مستریوں اور پیغامیوں کے نمائندہ ہیں۔بلکہ شبہ ہے کہ بعض حکام سے بھی ان کے تعلقات ہیں۔یا کم سے کم ان کے بعض ساتھی ایسا کہتے ہیں اور چونکہ بعض حکام نیز احرار اور پیغامیوں کی امداد ان کی پشت پر ہے اور وہ مل کر حملہ کر رہے ہیں اس لئے ہمارا فرض ہے کہ جماعتی طور پر اس فتنہ کا مقابلہ کریں اور اسے کچل دیں۔احرار کے فتنہ نے ہمارے ایمانوں کو بیشک خراب نہیں کیا مگر دنیوی طور پر تو انہوں نے ضرور دق کیا ہے۔اسی طرح ان لوگوں کے متعلق خیال ہے کہ یہ سلسلہ کیلئے مشکلات نہ پیدا کریں۔پھر اس کے علاوہ ہمارا فرض صرف یہی نہیں کہ احمدیوں کی حفاظت کریں بلکہ جن لوگوں کو ہم نے احمدی بنایا ہے ان کی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔یہ لوگ باہر ہمارے خلاف بہت پرو پیگنڈا کر رہے ہیں اور غیر احمدیوں میں اپنا زہر پھیلا رہے ہیں۔کئی جگہ سے ہمارے دوستوں نے لکھا ہے کہ ہم نے ان کے اشتہار تقسیم کر نیوالوں سے مانگے تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمیں ہدایت ہے کہ آپ لوگوں کو نہ دیے جائیں۔“ صلى الله 66 ( خطبات محمود جلد ۱۸ صفحه ۳۳۰ تا ۳۳۵) بخاری کتاب الفتن باب قول النبي ﷺ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أُمُوراً تُنْكِرُونَهَا صفحه ۱۲۱۷ حدیث نمبر ۷۰۵۶ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية