خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 46
خلافة على منهاج النبوة ۴۶ جلد دوم ہے۔رسول کریم علیہ نے فرمایا تھا کہ مسیح دمشق کے منارہ شرقی پر اترے گا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہزاروں روپیہ خرچ کر کے وہ مینارہ بنوایا تا رسول کریم ﷺ کی بات ظاہری رنگ میں بھی پوری ہو اور خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اُس نے ہمیں یہ جھنڈا بنانے کی توفیق دی کہ جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک شعر ظاہری رنگ میں بھی پورا ہوتا ہے اور اس وجہ سے کہ ہم لوگوں کو باطن کا بھی خیال رہے اور یہ محض ظاہری رسم ہی نہ رہے میں نے ایک اقرار نامہ تجویز کیا ہے پہلے میں اسے پڑھ کر سنا دیتا ہوں اس کے بعد میں کہتا جاؤں گا اور دوست اسے دُہراتے جائیں۔اقرار نامہ یہ ہے:۔میں اقرار کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اسلام اور احمدیت کے قیام ، اس کی مضبوطی اور اس کی اشاعت کیلئے آخر دم تک کوشش کرتا رہوں گا اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس امر کے لئے ہر ممکن قربانی پیش کروں گا کہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام دوسرے سب دینوں اور سلسلوں پر غالب رہے اور اس کا جھنڈا کبھی سر نگوں نہ ہو بلکہ دوسرے سب جھنڈوں سے اُونچا اُڑتا رہے۔اللَّهُمَّ امِينَ اللَّهَمَّ آمِينَ اللَّهُمَّ امِينَ رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (انوار العلوم جلد ۱۵ صفحه ۴۲۷ تا ۴۴۰ ) بخارى كتاب فضل ليلة القدر باب رفع معرفة ليلة القدر صفحه ۳۲۴ حدیث نمبر ۲۰۲۳ مطبوعه رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية اسد الغابة الجزء الثانی صفحہ ۲۳۷ زیر عنوان سراقہ بن مالک، مطبوعہ بیروت ۲۰۰۶ ء ( مفہوماً ) الجمعة ٣ تذکرہ صفحه ۳۱۳ ایڈیشن چهارم ۲۰۰۴ء ه تذکره صفحه ۳۱۲، ۵۶۸ ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء صلى الله بخارى كتاب الجهاد و السير باب ما قيل في لواء النبي علي صفحه ۴۹۲ حدیث نمبر ۲۹۷۵ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية ک تاریخ طبری جلد ۵ صفحه ۵۷۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء مسلم كتاب الفتن باب ذكر الدجال صفحه ۱۲۷۱ حدیث نمبر ۷۳۷۳ مطبوعہ ریاض ۲۰۰۰ ، الطبعة الثانية