خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 122 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 122

خلافة على منهاج النبوة ۱۲۲ جلد دوم امانت کی جائے حکم دیتے ہیں کہ وہ انصاف اور عدل سے کام کریں گویا دونوں کو حکم دے دیا۔ایک طرف لوگوں سے کہا کہ اے لوگو! ہم تم کو حکم دیتے ہیں کہ تم حکومت کے اختیارات ہمیشہ ایسے لوگوں کے سپرد کیا کرو جو ان اختیارات کو سنبھالنے اور حکومت کے کام کو چلانے کے سب سے زیادہ اہل ہوں اور پھر اے اہل حکومت ! ہم تم کو بھی حکم دیتے ہیں کہ تم رعایا کے ساتھ عدل وانصاف کا معاملہ رکھو اور کبھی بے انصافی کو اپنے قریب نہ آنے دو۔إنَّ الله نعما يَعِظُكُمْ بِهِ إنَّ اللهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا - اللہ تعالیٰ کا یہ حکم بہت بڑی حکمتوں پر مشتمل ہے اور وہ ہمیشہ تم کو اچھی باتوں کا حکم دیتا ہے اور وہ سننے اور دیکھنے والا ہے۔اس طرح جب ایک نظام قائم ہو جائے تو فرماتا ہے کہ اب جو غرض نظام کی تھی یعنی دین کی تمکین تم اس کی طرف توجہ کرو اور قومی عبادات اور قومی کاموں کے متعلق جو احکام ہیں ان کی بجا آوری کی طرف توجہ کرو۔عبادات اور فرائض شخصی بھی ہوتے ہیں اور قومی بھی۔جو شخصی عبادات اور فرائض ہیں اُن کیلئے کسی نظام کی ضرورت نہیں اور انہیں انتخاب امراء کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔پس انتخاب امراء کے بعد جو اطیعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ بيان فرمایا اس کے یہی معنی ہیں کہ نظام کی غرض یہ تھی کہ قومی عبادات اور فرائض صحیح طور پر ادا ہوسکیں۔پس تم کو چاہئے کہ جب نظام قائم ہو جائے تو اس کی غرض کو پورا کرنے کی کوشش کرو۔یہ نہیں کہ نظام بنا کر اپنے گھروں میں بیٹھ جاؤ اور سارا کام امراء پر ڈال دو۔امراء کا قیام کام کرنے کیلئے نہیں ہوتا بلکہ کام لینے کیلئے ہوتا ہے۔پس چاہئے کہ جب امراء قائم ہو جائیں تو تم قومی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں لگ جاؤ۔چنانچہ فرماتا ہے۔يَآتِهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَاطِيْعُوا الرَّسُول و أولي الأمر منكم۔یعنی جب تم نے امراء کا انتخاب کر لیا تو اب سن لو کہ تم پر تین حکومتیں ہوں گی۔اول اللہ کی حکومت۔دوم رسول کی حکومت۔سوم اُولی الامر کی حکومت ہاں فات تَنَازَعْتُمْ في شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللهِ والرَّسُوْلِ إِن كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ واليوم الأخر۔چونکہ امراء ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کے متعلق مختلف سکیمیں تجویز کریں گے تمہیں چاہئے کہ تم ان سکیموں میں ان کی اطاعت کر ولیکن اگر کبھی تمہارا ان