خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 60
خلافة على منهاج النبوة ۶۰ جلد اول کی تکمیل کے لئے اس نے آپ بھیج دیا۔اس نے وعدہ کیا تھا يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُّوحِى تیری مدد ایسے لوگ کریں گے جن کو ہم خود وحی کریں گے۔پس میں جب کہ جانتا ہوں کہ جو کام میرے سپرد ہوا ہے یہ اُسی کا کام ہے اور میں نے یہ کام خود اس سے طلب نہیں کیا خدا نے خود دیا ہے تو وہ انہی دجال کو وحی کرے گا جو مسیح موعود علیہ السلام کے وقت وحی کئے جاتے تھے۔پس میرے دوستو ! روپیہ کے معاملہ میں گھبرانے اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں۔وہ آپ سامان کرے گا۔آپ اُن سعادت مند روحوں کو میرے پاس لائے گا جو اِن کا موں میں میری مددگار ہوں گی۔میں خیالی طور پر نہیں کامل یقین اور بصیرت سے کہتا ہوں کہ ان کاموں کی تکمیل و اجراء کے لئے کسی محاسب کی تحریکیں کام نہیں دیں گی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام سے خود وعدہ کیا ہے کہ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِی إِلَيْهِم تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کو ہم وحی کریں گے۔پس ہمارے محاسب کا عہدہ خود خدا تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے اور وعدہ فرمایا ہے کہ روپیہ دینے کی تحریک ہم خود لوگوں کے دلوں میں کریں گے۔ہاں جمع کا لفظ استعمال کر کے بتایا کہ بعض انسان بھی ہماری اس تحریک کو پھیلا کر ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔پس خدا آپ ہی ہمارا محاسب اور محصل ہو گا۔اُسی کے پاس ہمارے سب خزانے ہیں۔اس نے آپ ہی وعدہ کیا ہے يَنصُرُكَ رِجَالٌ نُّوحِی إِلَيْهِمْ پھر ہمیں کیا فکر ہے؟ ہاں ثواب کا ایک موقع ہے۔مبارک وہ جو اس سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔ہندوستان میں تبلیغ تبلیغ کے سلسلہ میں میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان کا کوئی قصبہ یا گاؤں باقی نہ رہے جہاں ہماری تبلیغ نہ ہو۔ایک بھی بستی باقی نہ رہ جاوے جہاں ہمارے مبلغ پہنچ کر خدا تعالیٰ کے اس سلسلہ کا پیغام نہ پہنچا دیں اور خوب کھول کھول کر انہیں سنا دیں۔یہ کام معمولی نہیں اور آسان بھی نہیں ہاں اس کو آسان بنا دینا اور معمولی کر دینا خدا تعالیٰ کی قدرت کا ایک ادنیٰ کرشمہ ہے۔ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم لوگوں کو منوا د یں البتہ یہ کام ہمارا ہے اور ہونا چاہیے کہ ہم انہیں حق پہنچا دیں وہ مانیں نہ