خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 29 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 29

خلافة على منهاج النبوة ۲۹ جلد اول ہوں جن میں میں گرفتار تھا اور میں سچے دل سے اقرار کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے آئندہ بھی گناہوں سے بچنے کی کوشش کروں گا۔اور دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔شرک نہیں کروں گا۔اسلام کے تمام احکام بجالانے کی کوشش کروں گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء یقین کروں گا۔اور مسیح موعود علیہ السلام کے تمام دعاوی پر ایمان رکھوں گا۔جو تم نیک کام بتاؤ گے ان میں تمہاری فرمانبرداری کروں گا۔قرآن شریف اور حدیث کے پڑھنے اور سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔حضرت صاحب کی کتابوں کو پڑھنے یا سننے اور یاد رکھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوبُ إِلَيْهِ ( ۳ بار ) رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِى فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ اے میرے رب ! میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور بہت ظلم کیا۔اور میں اپنے گنا ہوں کا اقرار کرتا ہوں۔میرے گناہ بخش کہ تیرے سوا کوئی بخشنے والا نہیں۔(آمین ) الشورى: ۱۲ تذکره صفحه ۳۴۸، ۳۴۹۔ایڈیشن چہارم ۲۰۰۴ء الفضل غیر معمولی پر چه ۲۱ مارچ ۱۹۱۴ ء )