خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 407 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 407

خلافة على منهاج النبوة ۴۰۷ جلد اول ہوشیاری پیدا ہو گئی اور وہ اپنی غلطی کو سمجھ گیا مگر پھر بھی میرا وہ لیکچر اس رو کو نہ دبا سکا جوز ور سے بد رہی تھی اور مسئلہ کفر و اسلام غیر احمدیان کے ساتھ مل کر وہ برابر ترقی کرتی چلی گئی۔غیر احمدیوں کی تکفیر کا مضمون جب حالات یہاں تک پہنچ گئے اور ایک طرف اپنی جماعت کا ایک حصہ غلط طریق پر چل پڑا اور دوسری طرف غیر احمدیوں نے بعض احمدیوں کے رویہ سے شہ پکڑ کر ہم پر حملہ شروع کر دیا تو میں نے غیر احمدیوں کی تکفیر پر مبسوط مضمون لکھا جو حضرت خلیفتہ المسیح کی اصلاح کے بعد تفخیذ الا ذہان کے اپریل ۱۹۱۱ء صفحہ ۱۲۳ تا صفحہ ۱۵۸ کے پرچہ میں شائع کیا گیا۔یہ مضمون اُس وقت کے حالات کے ماتحت جماعت کو ایک کونے سے دوسرے کونے تک ہلا دینے والا ثابت ہوا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے سوائے ایک قلیل گروہ کے باقی سب جماعت نے اس بات کو دل سے قبول کر لیا کہ واقعہ میں اگر وہ اس سحر کے اثر کے نیچے رہتے جو اُن پر کیا گیا تھا تو وہ ضرور کسی وقت صداقت کو بھول جاتے اور بہتوں نے اس پر شکر واطمینان کا اظہار کیا اور جماعت میں ایک نئی روح اور تازہ جوش پیدا ہو گیا۔اور ہر ایک احمدی سوائے ایک قلیل تعداد کے اپنے فرض کی ادائیگی کے لئے آمادہ ہو گیا۔خواجہ صاحب کا مضمون چونکہ یہ سب کوشش خواجہ صاحب اور ان کے رفقاء کی۔تحریک پر ہو رہی تھی جب میرا یہ مضمون شائع ہوا تو خواجہ صاحب کو فکر ہوئی اور انہوں نے ایک مضمون لکھا جس میں میرے مضمون کے معنی بگا ڑ کر اس طرح کئے گئے جو بالکل اصل مضمون کے الٹ تھے اور جیسا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل نے خود میرے سامنے بیان فرمایا کہ آپ سے یہ کہہ کر دستخط کروائے گئے کہ خواجہ صاحب کا وہی عقیدہ ہے جو میرا ہے۔صرف خواجہ صاحب نے ایسے الفاظ میں میرے مضمون کی تشریح کی ہے جو لوگوں کیلئے اشتعال دلانے کا باعث نہ ہو۔مولوی محمد علی صاحب کے جہاں تک میرا خیال ہے یہی وہ وقت ہے جب کہ مولوی محمد علی صاحب کے خیالات خیالات کی قلب ماہیت کا وقت کی قلب ماہیت ہوئی۔کیونکہ ان کے پہلے