خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 362 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 362

خلافة على منهاج النبوة ۳۶۲ جلد اول کر دیں۔ان کے مقابلہ میں ہم دو گنے لگنے بلکہ کئی گنا زیادہ دکھا دیں گے۔پھر اگر علم کا معیار قانون دان ہونا ہے تو یہی سہی۔اگر ڈاکٹر ہونا ہے تو یہی سہی۔غرض کوئی معیار وہ مقرر کر دیں اسی پر مقابلہ کر کے ان کو دکھا دیا جائے گا کہ ہمارے مقابلہ میں ان کی کیا نسبت ہے۔مگر باوجود اس کے وہ ہماری جماعت کو کہتے آئے ہیں اور اب بھی کہتے ہیں کہ یہ جاہلوں کی جماعت ہے اور ان میں اہل الرائے نہیں ہیں۔حالانکہ وہ نہیں جانتے کہ حضرت صاحب نے اپنی کتاب نور الحق میں لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اہل الرائے لوگوں کو میری جماعت میں داخل کر دیا ہے۔حیرت ہے کہ حضرت صاحب کے نزدیک تو جو آپ کی طرف آتا ہے وہ اہل الرائے ہے مگر خواجہ صاحب کہتے ہیں کہ یہ جاہلوں اور اجڈوں کی جماعت ہے۔خواجہ صاحب کی طرف پھر وہ ہماری جماعت کو انسان پرست کہتے ہیں۔میں جانتا ہوں کہ انسان پرستی بہت بری بات ہے اور یہ سے انسان پرستی کا الزام شرک ہے۔مگر میں پوچھتا ہوں کہ کیا خدا تعالیٰ نے صرف انسان پرستی سے ہی منع کیا ہے اور زر پرستی ، کثرت پرستی ، سوسائٹی پرستی سے منع نہیں کیا ؟ حیرت ہے کہ وہی خواجہ صاحب جو ہم پر انسان پرستی کا الزام لگاتے ہیں خود زر پرستی کے پیچھے دوسرے لوگوں سے چندہ حاصل کرنے کی غرض سے اور غیر لوگوں سے علیحدہ ہونے کے خوف سے جماعت احمدیہ کو چھوڑتے ہیں۔کیا یہ باتیں بُری نہیں ہیں؟ یہ تو بے شک بُری بات ہے کہ کسی شخص کو اس لئے مانا جائے کہ وہ کسی بڑے انسان کی اولاد ہے۔مگر کیا بڑے بزرگ اور خدا رسیدہ انسان کی اولاد ہونا کوئی لعنت ہے؟ اگر ان لوگوں کے نزدیک حضرت صاحب کی اولاد میں سے کسی کو خلیفہ ماننا جہالت ہے تو گویا کسی برگزیدہ خدا کی اولاد ہونا ان کے نزدیک لعنت ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ بڑے بڑے بدکار لوگ جو گزرے ہیں وہ کن کی اولاد میں سے تھے ؟ فرعون ، نمرود، اور شداد کس نبی کے بیٹے ، پوتے یا پڑپوتے تھے۔اور ابو جہل ، عتبہ، شیبہ کون سے نبی کے پوتے پڑپوتے تھے ؟ کوئی ایک بھی انبیاء اور بزرگوں کا ایسا دشمن جو دنیا کے ہلاک کرنے والا اور اہل دنیا کیلئے مہلک اور مغوی ہو دکھایا نہیں جاسکتا جو کسی نبی کی قریب اولاد میں سے ہوا ہو۔خود گمراہ اور بے دین ہونا اور