خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 341
خلافة على منهاج النبوة ۳۴۱ جلد اول خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء ۱۷ / مارچ ۱۹۱۹ء کے جلسہ سالانہ کی تقریر میں حضور نے بعض متفرق مگر ضروری اور اہم امور پر روشنی ڈالی۔جماعتی انتظام کو بہتر رنگ میں چلانے کیلئے حضور نے صیغہ جات بیت المال۔تالیف واشاعت وغیرہ ) کا ذکر فرمایا۔جماعتی اختلاف اور اس سلسلہ میں بعض اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے لا ہوری جماعت کے ممبران جنہوں نے الگ مرکز لاہور بنا لیا تھا اور اب صلح کا پیغام بھجوایا تھا اس کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔غیر مبائعین کے متعلق ” میں اپنے دوستوں کو ایک خاص امر کے متعلق کچھ سنانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ان دنوں ان لوگوں کی طرف سے جنہوں نے مرکز سلسلہ سے علیحدہ ہو کر لا ہور کو اپنا مرکز بنا لیا ہے ہمیں صلح کا پیغام دیا گیا ہے اور بظاہر اس سے بڑھ کر اور کیا چیز خوشی کا موجب ہو سکتی ہے کہ آپس میں صلح ہو جائے۔لیکن اگر غور سے دیکھا جاوے تو یہ صلح کا پیغام اپنے اندر ہزاروں فسادوں کے بیج رکھتا ہے اور یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ بہت دفعہ بعض ظاہر میں اچھی نظر آنے والی چیزیں باطن میں مضر ہوتی ہیں۔چنانچہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ حضرت معاویہ کی صبح کی نماز رہ گئی۔اس پر وہ اُٹھ کر اتنا روئے اتنا روئے کہ شام تک روتے رہے اور اسی حالت میں رات کو سو گئے۔صبح ابھی اذان بھی نہ ہوئی تھی کہ انہوں نے رویا میں دیکھا ایک آدمی کہہ رہا ہے اُٹھ نماز پڑھ۔انہوں نے پوچھا تو کون ہے؟ اس نے کہا میں ابلیس ہوں۔انہوں نے کہا تو کیوں جگانے آیا ہے؟ اس نے کہا کل مجھ سے غلطی ہو گئی کہ تمہیں سلائے رکھا۔جس پر تم اتنا روئے کہ خدا نے کہا اسے ستر نمازوں کا ثواب دو۔آج میں اس لئے جگانے آیا ہوں کہ تمہیں ایک ہی نماز کا