خزینۃ الدعا — Page 231
خَرينَةُ الدُّعَاءِ 51 ادْعِيَةُ المَهْدِى اَصْلِحْ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ کی دعا الہاما بھی سکھائی گئی۔( تذکرہ صفحہ 37 طبع چہارم) ترجمہ: یعنی اے میرے رب امت محمدیہ کی اصلاح فرما۔ایک مخالف مولوی کی ایذا رسانیوں پر درد بھری دعا مولوی محمد حسین بٹالوی نے جب گالی گلوچ اور لعنت ملامت کی حد کر دی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ دعا کی۔جونبی کریم ﷺ کی طائف کی دعا سے ماخوذ معلوم ہوتی ہے۔اے میرے مولی اے میرے پیارے آقا میں نے اس شخص کی تمام سخت باتوں اور لعنتوں اور گالیوں کا جواب تیرے پر چھوڑا۔اگر تیری یہی مرضی ہے مجھے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں چاہئے کہ تو راضی ہو۔میرا دل تجھ سے پوشیدہ نہیں۔تیری نگاہیں میری تہ تک پہنچی ہوئی ہیں۔اگر مجھ میں کچھ فرق ہے تو نکال ڈال اور اگر تیری نگاہ میں مجھ میں کچھ بدی ہے تو میں تیرے ہی منہ کی اس سے پناہ مانگتا ہوں۔اے میرے پیارے ہادی ! اگر میں نے ہلاکت کی راہ اختیار کی ہے تو مجھے اس سے بچا اور وہ کام کرا کہ جس میں تیری رضامندی ہو۔میری روح بول رہی ہے کہ تو میرے لئے ہے اور ہوگا۔جب سے کہ تو نے کہا کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور جب سے کہ تو نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ انى مُهِينٌ مَنْ اَرَادَاهَانَتَكَ اور جب سے کہ تو نے دلجوئی اور نوازش کی راہ سے مجھے کہا کہ انت مِنِّى بمَنْزِلَةٍ لَا يَعْلَمُهَا الْخَلْقُ تو ای دم سے میرے قالب میں جان آگئی۔تیری دل آرام باتیں میرے زخموں کی مرہم ہیں۔تیرے محبت آمیز کلمات میرے غم رسیدہ دل کے مفروح ہیں۔میں غموں میں ڈوبا ہوا تھا تو نے مجھے بشارتیں دیں۔میں مصبیت زدہ تھا تو نے مجھے پوچھا۔پیارے! میرے لئے یہ خوشی کافی ہے کہ تو میرے لئے اور میں تیرے لئے ہوں۔تیرے حملے دشمنوں کی صف تو ڑیں گے اور تیرے تمام پاک وعدے پورے ہونگے تو اپنے بندہ کا آمرزگار ہوگا۔(آسمانی فیصلہ صفحه ۹ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۱۹) 233