خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 173 of 267

خزینۃ الدعا — Page 173

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 122 مناجات رسول الله دعائے ختم قرآن حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ قرآن ختم ہونے پر یہ دعا کرتے تھے:۔اَللّهُمَّ ارْحَمْنِى بِالْقُرْآن وَاجْعَلُهُ لِى اِمَامًا وَنُوْرًا وَ هُدًى وَرَحْمَةٌ اللَّهُمَّ ذَكَّرُنِي مِنْهُ مَانَسِيتُ وَعَلِمُنِي مِنْهُ مَا جَهِلْتُ وَارْزُقْنِي تِلَاوَتَهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَأَطْرَافَ النَّهَارِ وَاجْعَلُهُ لِي حُجَّةً يَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ احیاء علوم الدین للغزالی جز اول صفحه ۲۷۸ مطبوعہ بیروت) ترجمہ: اے اللہ مجھ پر قرآن کی وجہ اور واسطہ سے رحم فرما۔اور قرآن کو میرے لئے پیشوا اور ہدایت اور رحمت بنا دے۔اے اللہ جو میں بھول جاؤں وہ مجھے یاد کروادے اور جس کی مجھے سمجھ نہیں وہ مجھے سکھا دے۔اور مجھے رات دن کے اوقات میں اس کی تلاوت کی توفیق عطا فرما اور اے رب العالمین ! قرآن کو میرے لئے حجت بنا دے۔آمین 174