ختم نبوت کی حقیقت — Page 96
۹۶ اس علاقہ کے دوسرے ہیڈ ماسٹر اس کے مقابل پر معمولی قابلیت کے لوگ ہوں تو بسا اوقات اس قسم کے الفاظ کہہ دیئے جاتے ہیں کہ ” ہیڈ ماسٹر تو بس یہی ہے اور اس کے سوا کوئی ہیڈ ماسٹر نہیں۔اس سے مراد ہر گز یہ نہیں ہوتی کہ اُس کے سوا کوئی ہیڈ ماسٹر ہی نہیں بلکہ مراد صرف یہ ہوتی ہے کہ اس علاقہ میں اس قابلیت کا یا اس قسم کا یا اس شان کا کوئی اور ہیڈ ماسٹر نہیں۔یہ محاورہ جو ہر زبان میں پایا جاتا ہے ایسا عام اور ایسا معروف ہے کہ کوئی سمجھدار انسان اس کا انکار نہیں کر سکتا۔مگر ہمیں اس بحث میں دوسرے لوگوں کے محاوروں کا سہارا ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ خود ہمارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے اس محاورہ کی ایک ایسی مثال بیان فرما دی ہے جس سے اس ساری بحث کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔اذا هلك قيصر فلا قيصر بعده واذا هلك كسرى فلا كسرى بعده ( بخاری کتاب الایمان والنذور ) یعنی جب موجودہ قیصر شہنشاہ روم مر جائے گا تو اس کے بعد کوئی اور قیصر نہیں ہوگا۔اور جب موجودہ کسر کی شہنشاہ ایران مرجائے گا تو اس کے بعد کوئی اور کسر کی نہیں ہوگا۔“ اب دیکھو کہ اس حدیث میں قیصر اور کسریٰ کے الفاظ بظاہر بالکل مطلق اور عام ہیں اور اُن کے ساتھ کوئی شرط یا قید یا حد بندی نہیں لگائی گئی مگر باوجود اس کے مراد اس جگہ خاص قسم کے قیصر و کسری ہیں نہ کہ عام۔کیونکہ جن قیصر اور کسریٰ کے وقت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ فرمائے تھے اُن کے بعد بھی کئی قیصر و کسر کی ہوتے رہے۔بلکہ جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہے قیصر کی حکومت تو اس کے پانچ سو سال بعد تک جاری رہی۔اس