ختم نبوت کی حقیقت — Page 88
۸۸ منفی قسم کی احادیث پر تبصرہ منفی حدیثوں کا خلاصہ مسئلہ ختم نبوت کے متعلق مثبت حدیثوں کی بحث ختم کرنے کے بعد اب میں منفی قسم کی حدیثوں کو لیتا ہوں۔منفی حدیثوں سے میری مراد وہ حدیثیں ہیں جن سے بظا ہر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کے سلسلہ کا بند ہونا سمجھا جاتا ہے۔یہ حدیثیں مختلف قسم کی ہیں۔اور ان میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے الفاظ بھی مختلف قسم کے استعمال فرمائے ہیں۔مثلاً بعض میں اس قسم کے الفاظ آتے ہیں کہ لا نبی بعدی (یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں) اور بعض میں یہ الفاظ آتے ہیں لو کان بعدی نبی لکان عمر ( یعنی اگر میرے بعد کوئی نبی ہوسکتا تو عمر ہوتا )۔اور بعض میں ایسے الفاظ آتے ہیں که الی آخر الانبیاء ( یعنی میں آخری نبی ہوں ) اور بعض میں اس قسم کے الفاظ آتے ہیں کہ مثلی و مثل الانبیاء من قبلی۔الخ ( یعنی میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایک مکان کی سی ہے جس میں ایک اینٹ کی کسر تھی اور میری بعثت سے یہ اینٹ اپنے موقع پر لگ گئی )۔اور بعض میں یہ الفاظ آتے ہیں کہ ان الرّسالة والنبوّة قد انقطعت ( یعنی اب رسالت اور نبوت کا سلسلہ بند ہو چکا ہے) اور بعض میں ایسے الفاظ آتے ہیں کہ ثلاثون دجالون کذابون كلهم يزعم انہ نبی۔( یعنی میرے بعد تیس دجبال ظاہر ہوں گے جن میں سے ہر ایک اس بات کا مدعی ہوگا کہ میں خُدا کا نبی ہوں )۔وغیرہ وغیرہ۔