ختم نبوت کی حقیقت — Page 145
۱۴۵ حضرت اُم المومنین عائشہ صدیقہ کا ہدایت نامہ اس کے بعد مومنوں کی مادر مشفق حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا ارشاد آتا ہے جو ہمارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ محبوب اور سب سے زیادہ عالمہ فاضلہ بیوی تھیں اور جن کے متعلق یہ روایت آتی ہے کہ صحابہ کو کبھی کوئی علمی مشکل ایسی نہیں پیش آئی جس کا حل انہیں حضرت عائشہ کے پاس نہ مل گیا ہو۔(زاد المعاد ) آپ فرماتی ہیں:۔قولوا انه خاتم النبيين ولا تقولو الا نبي بعده (در منثور جلد ۵ و تکمله مجمع السجار صفحه ۸۵) یعنی اے مسلما نو ! تم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ تو کہا کرو کہ آپ خاتم النبیین ہیں۔مگر یہ نہ کہا کرو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔“ یہ شہادت زمانہ کے لحاظ سے حضرت علی کی شہادت کے بعد کی معلوم ہوتی ہے جبکہ غالبًا مسئلہ نبوت کے متعلق غلط نہی کسی قدر زیادہ ہو چکی تھی۔کیونکہ اس میں حضرت علی والی شہادت کی نسبت زیادہ وضاحت اور زیادہ وسعت پائی جاتی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا تک اس قسم کی خبر پہنچی ہوگی کہ بعض نو مسلم لوگ جو دین کے حقائق سے زیادہ واقف نہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث لا نبی بعدی کی غلط تشریح کر کے اس خیال کی طرف جھک رہے ہیں کہ اب شاید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی قسم کا نبی بھی نہیں آ سکتا۔اور یہ کہ آپ کے بعد یہ دروازہ کھلی طور پر بند ہو چکا ہے۔سو حضرت عائشہ نے ایک مہربان معلمہ کی حیثیت میں فورا اس کی طرف توجہ فرمائی۔اور