مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 46 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 46

مودودی صاحب کا افضل النبیین کے معنوں سے انکار لیکن مودودی صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں کمالات نبوت کی ایجاد اور اثر کے معنی سے انکاری ہیں اور اس کے معنی محض آخری نبی ( جو صرف مجازی معنی ہو سکتے ہیں ) لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم الانبیاء بمعنی افضل الانبیاء سے بھی انکار کر رہے ہیں چنانچہ وہ 66 خود لکھتے ہیں :۔ایک دوسری تاویل اس گروہ نے یہ بھی کی ہے کہ ” خاتم النبیین کے معنی فضل النبیین“ کے ہیں یعنی نبوت کا دروازہ تو گھلا ہوا البتہ کمالات نبوت حضور پر ختم ہو گئے ہیں۔لیکن یہ مفہوم لینے میں بھی وہی قباحت ہے جو ہم نے اوپر بیان کی (رساله ختم نبوت صفحه ۹) ہے۔مقصود آپ کا یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کمالات کا ختم ہونا جس کے نتیجہ میں آر آپ کا افضل النبیین ہونالازم آتا ہے ایسے معنی ہیں جو مودودی صاحب کے پیش کردہ سیاق کے خلاف ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین کے معنوں کی وجہ سے افضل النبیین ثابت ہوں یا نہ ہوں مودودی صاحب کی بلا سے، ان کا پیش کردہ خیالی اور مفروض سیاق ضرور درست رہنا چاہئے ، خواہ اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتی خوبیوں اور فضیلت پر پانی پھر جائے حالانکہ اگر وہ ذرا غور و تامل سے کام لیتے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کمالات کا ختم ہونا اور آپ کا افضل النبیین ہونا ان کے مفروض سیاق کے بھی خلاف نہیں کیونکہ اس سے آپ آخری شارع نبی قرار پاتے ہیں۔مودودی صاحب خاتم النبیین کے معنی آخر نبیوں کی مہر مان کر لکھتے ہیں :۔46