خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 409 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 409

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 409 غزوات النبی میں خلق عظیم (غزوہ حدیبیہ ) ۱۸۹۱ء غزوات النبی میں خلق عن (غزوہ حدیبیہ ) بر موقع جلسه سالانه ۱۹۸۱ء) تشہد و تعوذ کے بعد آپ نے درج ذیل آیات کی تلاوت کی: اِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبُكَ وَمَا تَأَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ وَيَهْدِيَكَ صِرَاطًا مُسْتَقِيمَان وَيَنْصُرَكَ اللهُ نَصْرًا عَزِيزًا لف (اصح:۴۲) ترجمہ : ہم نے تم کو ایک کھلی کھلی فتح بخشی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اللہ تیرے متعلق کئے گئے وہ گناہ بھی جو پہلے گزر چکے ہیں ڈھانک دے گا اور جواب تک ہوئے نہیں (لیکن آئندہ ہونے کا امکان ہے ) ان کو بھی ڈھانک دے گا اور تجھ پر اپنی نعمت پوری کرے گا اور تجھے سیدھا راستہ دکھائے گا۔اور اللہ تیری شاندار مد دکرے گا۔فتح حديبيه آج سے ۱۳۵۵ سال قبل حدیبیہ کے مقام پر جو ماجرا گز را عموماً مورئین اسے صلح حدیبیہ کے نام سے یاد کرتے ہیں لیکن میں اس کا ذکر فتح حدیبیہ کے عنوان کے تحت کروں گا کیونکہ اس واقعہ کو