خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 369 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 369

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 369 غزوات النبی میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء رفعتوں کے مقابل پر ادنیٰ اور حقیر اور پست دکھائی دیتے ہیں۔آپ کی پرواز حدود کائنات سے پرے تک تھی اور عرش الہی آپ کا دل ہی تو تھا جس پر خدا اپنی پوری شان کے ساتھ ممکن ہوا۔یہ تھے محمد مصطفیٰ سب نبیوں کے سردار جن پر عرش کا خدا پیار کی نگاہیں ڈالتا تھا اور اس کا ذکر اپنے لافانی کلام میں محفوظ فرماتا تھا: مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَريهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا (الفتح: ۳۰) يَارَبٌ صَلِّ عَلَى نَبِيَّكَ دَائِماً فِي هَذِهِ الدُّنْيَا وَبَعْثِ ثَانِ (ماہنامہ خالد جون، جولائی ۱۹۸۰ء)