خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 166
تقاریر جلسه سالا نه قبل از خلافت 166 اسلام اور سوشلزم ۹۶۹۱ء اللہ تعالیٰ نے فرمایا اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتفسكُمْ (الحجرات : ۴۱) ہم نے تمہیں قبائل اور شعوب میں اور ذاتوں میں اس لئے تقسیم نہیں کیا تھا کہ ایک دوسرے پر عزت پاؤ۔جہاں تک انسان کا تعلق ہے وہ سب برابر ہیں اور ایک ہی قسم کا حق رکھتے ہیں۔اس پہلو سے اسلامی حکومت کا یہ فرض ہے کہ جہاں تک دوڑ کے لئے طاقتیں فراہم کرنے کا تعلق ہے ہر انسان کو برابر حق دیا جائے نہ کوئی ذات پات اس کے کام آئے گی ، نہ اس کا کوئی اثر و رسوخ کام آئے گا، نہ تعلقات کام آئیں گے، نہ رشوت کام آئے گی لیکن جب وہ کما لیتا ہے تو جو اس نے کمایا وہ اس کو دیا جائے لیکن وہ یہ یہیں نہیں ٹھہر جاتا اسلام بلکہ اگلا قدم اٹھاتا ہے اور اگلا قدم اٹھانے کے لئے ایک اور اصول مقرر فرماتا ہے۔فرماتا ہے یہ آزادی شخصی ہم نے تمہیں دے دی لیکن اس کے بعد ایک اور حق ہے انسان کا بحیثیت انسان کے اس کے رب پر ، وہ تمہیں بحیثیت جماعت عطا کرنا ہوگا اور وہ حق یہ ہے کہ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللهِ رِزْقُهَا (ھود:۷) ہر چیز جو اس نے پیدا کی ہے اس کا رزق اللہ پر ہے اور اللہ کی نمائندہ حکومت کا فرض ہے کہ ہر انسان کے لئے رزق کا انتظام کرے اور اس کے علاوہ فرمایا اِنَّ لَكَ أَلَّا تَجُوعَ فِيهَا وَلَا تَعْرَى وَأَنَّكَ لَا تَطْمَوا فِيهَا وَلَا تَضْحی (طه: ۹۱۱-۰۲۱) کہ اسلام جو جنت پیش کرتا ہے اس کا بنیادی خا کہ یہ ہے کہ کوئی انسان بھی اس دنیا میں نہ نگا ر ہے گا، نہ بھوکا رہے گا ، نہ پیاسا رہے گا ، نہ بے مکان کے رہے گا۔یہ بنیادی ضروریات اسلام نے انسان کی طے کر دیں لیکن اس رنگ میں نہیں کیں کہ انفرادی دوڑ کا رستہ ختم ہو جائے اور ان ضروریات کے علاوہ جو باقی چیزیں ہیں وہ انسان کو بحیثیت فرد کے کمانے کا حق دے دیا اُمَّةً وَسَطًا ( البقرة : ۳۴۱) کا یہ لازمی نتیجہ ہونا چاہئے تھا کہ اسلام ایک انتہا پر نہ جائے نہ ہی دوسری انتہا پر جائے اس حیثیت سے اسلام اشتراکیت اور کیپٹل ازم کے عین وسط میں واقع ہوتا ہے۔کیپٹل ازم اشتراکیت کے برعکس یہ اصل پیش کرتا ہے کہ ہر انسان کو کمانے کا پورا حق ہے اور اس حد تک اس کو تصرف کی اجازت ہے اپنی کمائی پر کہ تمام ملک کا اگر نظام معاشیات بگڑ بھی جائے تو اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہر فرد کا حق ہے کہ جو کچھ کمائے اسے رکھتا بھی چلا جائے۔اسلام کہتا ہے کمانے کا حق ہے تمہیں ملے گا لیکن دوسرے اصل سے ہم اسے ٹکرانے نہیں دینگے۔انسان کے جو بنیادی حقوق ہیں ان کو بہر حال قوم کو ادا کرنا پڑے گا اللہ تعالی کی نمائندگی میں اس کے