خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 131 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 131

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 131 احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء خاکستر ہو جائیں گے اور تمہیں ہلاکت کی گھڑی سے بچ نہ سکیں گے لیکن یہ حقیر نظر آنے والی کجیاں اور یہ پیسے اور یہ سکے جو معصوم دلوں نے بے پناہ خلوص کے ساتھ اپنے رب کے حضور میں پیش کئے ہیں یہ بڑھیں گے اور پھولیں گے اور پھلیں گے اور انہیں برکت پر برکت ملے گی اور دنیا کی نجات اب ان سے ہاں ان ہی سے وابستہ ہو چکی ہے۔اے مشرق و مغرب پر چھا جانے والی عظیم الشان طاقتو ! جو اشتراکیت اور سرمایہ داری کی علم بردار ہو ! تمہاری عظیم مادی قوتیں تمہارے کچھ کام نہ آئیں گی اور تمہیں ہلاکت کے اس دن سے بچا نہ سکیں گی جو دنیا کی تباہی کے لئے مقدر ہو چکا ہے۔تمہارے جمع شدہ اموال تمہارے کچھ کام نہ آئیں گے۔سنو اور امام زمان کی آواز سے سنو : ”اے یورپ تو بھی امن میں نہیں اور اے ایشیا تو بھی محفوظ نہیں اور اے جزائر کے رہنے والو کوئی مصنوعی خدا تمہاری مدد نہیں کرے گا۔میں شہروں کو گرتے دیکھتا ہوں اور آبادیوں کو ویران پاتا ہوں۔وہ واحد یگانہ ایک مدت تک خاموش رہا اور اس کی آنکھوں کے سامنے مکروہ کام کئے گئے اور وہ چپ رہا۔مگر اب وہ ہیبت کے ساتھ اپنا چہرہ دکھلائے گا۔جس کے کان سننے کے ہوں سنے کہ وہ وقت دور نہیں۔میں نے کوشش کی کہ خدا کی امان کے نیچے سب کو جمع کروں۔پر ضرور تھا کہ تقدیر کے نوشتے پورے ہوتے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس ملک کی نوبت بھی قریب آتی جاتی ہے۔نوح کا زمانہ تمہاری آنکھوں کے سامنے آجائے گا اور لوط کی زمین کا واقعہ تم بچشم خود دیکھ لو گے۔مگر خدا غضب میں دھیما ہے تو بہ کرو تاتم پر رحم کیا جائے۔جو خدا کو چھوڑتا ہے وہ ایک کیڑا ہے نہ کہ آدمی۔اور جو اس سے نہیں ڈرتا وہ مردہ ہے نہ کہ زندہ “ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد نمبر ۱۲ صفحه ۴۹) پس اے اہل دنیا! امام وقت کی اس آواز کوسن جو تمہیں ہلاکت سے بچانے کے لئے منار محمدی سے بلند ہوئی اور دیکھو احمدی بچوں اور ماؤں اور بوڑھوں اور جوانوں کی ان پر درد قربانیوں کو دیکھو جو تمہیں تباہی سے بچانے کی خاطر وہ رب العباد کے حضور کس خلوص اور تڑپ کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔