خطابات نور — Page 566
نصیحت کرتا ہو ں کہ تم اس کو سبکدوش کرنے کی فکر بھی کرو اور خود بھی اس کے لئے دعا اور استغفار کرو۔اللہ تعالیٰ قادر ہے میں نے دنیا میں دیکھا ہے اور خود تجربہ کیا ہے کہ دعائو ں سے بڑے بڑے انقلاب ہو جاتے ہیں، یہ تو کیا چیز ہے۔میں جموں سے جب آیا تو دو لاکھ کا زیر بار تھا ایک لاکھ پچانوے ہزار ایک کا تھا اور پانچ ہزار ایک دوسرے کا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے یونہی ادا کرا دیا۔تو تم لوگ ان کے لئے دعا اور استغفار کرو۔میں نے ایک کتاب ایک دفعہ کو لی۔مجھے ضرورت تھی میں نے مولوی غلام نبی کو کہا پر بیچ دو اور ایک دفعہ کو ایک قیمتی پشمینہ کی چادر بیچ ڈالی اور اسے غنیمت سمجھا۔پس ہمارے وہ دوست استغفار کریں اور دوسرے دوست بھی ان کے لئے استغفار کریں اوردعا کریں اور میں نے جو چھ ہزار کی اپیل کی ہے اس کے پورا کرنے کی فکر کرو۔دوم بدر کے متعلق بھی ایک مشکل پیش آئی ہے اور یہ مشکلات نئی نہیں ہر بڑے کام کے لئے مشکل ہوتی ہے چند روز کے لئے تمہیں بدر سے صبر کرنا پڑے گا۔لیکن خدا تعالیٰ اپنے فضل سے سب مشکلا ت دور کر دے گا۔گورنمنٹ پنجاب اور گورنمنٹ کے پاس درخواست بھیجنی چاہیے۔سوم الحق پر بھی مشکلات ہیں۔وہ جوان ہیں، شاعر ہیں، ہاشمی خون ان میں ہے مگر وہ میری بات مان لیں کسی خاص شخص کو نشانہ نہ بنائیں۔مامور کو اپنے اوپر قیاس نہ کریں اور اپنے لٹریچر کو بدل لیں۔وہ کہتے ہیں ماہوار کا نقصان ہے یہ بڑی بات نہیں۔اس کو پورا کر دو اور اس کے خریدار بڑھائو۔چہارم ایک اور کام ہے۔ہے تو بہت ضروری مگر میں افسوس کرتا ہوں کہ تم نے اسے اپنے ہاتھ میں نہیں لیا۔امرتسر میں ایک انجمن ترقی تعلیم ہے وہ ہمارے احمدی بچوں کو بھی تعلیم کے لئے وظائف دیتی ہے۔میں نے سنا ہے کہ ڈاکٹر عباداللہ کو بھی مدددی ہے، اس میں چندہ دینا قبیح نہیں ہے۔پنجم ایک اور مشکل ہے میرے پاس بعض سائل آتے ہیں اور کہتے ہیں تو سرکار ہے، بادشاہ ہے، میں کہتا ہوںغریب آدمی ہوں مگر وہ کب مانتے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور