خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 558 of 660

خطابات نور — Page 558

سے محبت کرنے والا ہے مجھ سے قرآن کریم پڑھتے۔میں تین چار مہینہ میں قرآن شریف پڑھا سکتا ہوں۔ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ مجھ جیسے کو بھی آپ اتنی مدت میں قرآن شریف پڑھا دیں گے۔میں نے کہا ہاں وہ چارماہ کی چھٹی لے کر آیا اور مجھ سے قرآن پڑھا۔کہنے لگا کہ اب میں کسی سے نہیں ڈرتا۔ایک چھوٹی سی جماعت ہو خواہ پانچ یا سات آدمی ہوں میں بعض کو تین ماہ میں پڑھا سکتا ہوں۔قرآن کریم کو میں سمجھتا ہوں اور خوب سمجھتا ہوں۔مجھ کو قرآن کریم سے محبت ہے۔میں نے قرآن کریم پر ہونے والے اعتراض بھی بہت سنے ہیں لیکن مجھے کسی نے گھبرایا نہیں۔تم میں سے ایک گروہ ہونا چاہئے جو نیکی کی ترغیب دے اور بدی سے منع کرے وہ مظفر ومنصور ہو جائیں گے۔میں نے کل خواجہ صاحب کی تقریر کا آخری حصہ سنا ہے میں اس کو ذرا بھی مشکل نہیں سمجھتا روپیہ اس قدرکہاںسے آئے گا مجھ کو اس کی مطلق فکرنہیں۔سائنس کا معاملہ میں لغو سمجھتا ہوں اگر سارا یورپ بھی ہمارے سامنے آئے تو توپ ان کے پاس ہوگی لیکن وہ انجیل کو ہمارے سامنے نہیں لا سکتے۔میرے دوستو!تم میں سے ضرور کچھ نہ کچھ قرآن کے ماہر ہوں سب کا تو میں نہیں کہہ سکتا مگر ہاں کچھ نہ کچھ خرچ کا میں بھی متحمل ہو سکتا ہوں۔ہمارے دوستوں کو واجب ہے کہ کوئی بات تو ہماری بھی مان لیں۔دیکھو تیسرا سال ہے، میں بیمار تھا،آنکھ کے قریب اب بھی ناسور ہے۔کل تھوڑا سالکھا تو تھک گیا۔اب بھی کبھی یہ پائوں رکھتا ہوں کبھی دوسرا کبھی ٹیک لگاتاہوں۔یہ سب کمزوری کی بات ہے ورنہ میںپانچ پانچ گھنٹہ برابر کھڑے ہو کر بولتا رہا ہوں۔تم کچھ صبر کرو اور شکر کرنا سیکھو اگر تم شکر گزار ہو تو اللہ تعالیٰ نعمت کو بڑھائے گا(ابراھیم:۸)۔اگرشکر کے عادی بنو گے تو ایک پیسے سے بیس پیسے، بیس سے سو،سو سے دو سو ہو جائیں گے۔صبر بھی بہت کرو۔تقویٰ اختیار کرو ، قناعت اختیار کرو۔سخاوت اختیارکرو۔اللہ تعالیٰ کا خوف، حسن خلق ،سچائی اختیار کرو۔کس قدر مقدمات میں جھوٹ بولا جاتا ہے ؟ مقدمات سے بہت بچو۔اخلاص اختیار کرو۔خدائے تعالیٰ کے احسانات دیکھو۔آنکھ ،ناک، کان، زبان، اس کی نعمتوں کو کوئی شمار کر سکتا ہے ؟ میں تو اتنا روپیہ نہیں رکھتاکہ تم کو چائے پلادوں ،تمہاری ضیافت کر دوں۔ابھی اگر بارش ہو جائے تو میرے درس کے لئے کوئی مکان نہیں۔سچائی ،اخلاص، اللہ تعالیٰ