خطابات نور — Page 420
اس نے کہا ہاں ہند میں تو نہیں مگر سندھ میں ہے۔میں تمہیں پہنچا دوں گا۔کل وہ کتاب اللہ تعالیٰ کے فضل سےکے وی پی میں میرے پاس پہنچ گئی۔اور اس کوپڑھ بھی لیا۔یہ سچ ہے کہ مجھے کتابوںکا شوق ہوتا ہے مگر کے رنگ میں۔پس میں نیکی کے طور پر کتابیں پڑھتا ہوںاور تفسیریں بھی پڑھ لیتا ہوں اور اس قدر پڑھتا ہوں کہ علی العموم دوسرے نہیں پڑھ سکتے۔الاماشاء اللہ پرسوں ایک دوست نے مجھے قرآن مجید کا ایک ترجمہ دیاا س پرلکھا تھا الہامی ترجمہ۔مجھے یہ دیکھ کر بڑا دکھ ہوا اور مجھ کو ہمیشہ دکھ ہو تا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ پاک لفظ کو گند ے معنوں میں لے لیتے ہیں۔مثلاً کلمہ تمام لڑکوں کو پڑھایا جاتا ہے کہکلمہ لفظ مفرد کو کہتے ہیں۔حالانکہ کلمہ کی یہ تعریف قرآن مجید کے خلاف ہے۔ (الانعام:۱۱۶)۔پھر کیا عدم صداقت عدم عدل کبھی کلمہ کی تعریف ہو سکتی ہے ؟کبھی نہیں۔کلمہ کے معنی اصد ق کلمۃ قال الا کل شیء ما خلا اللہ باطل یہاں غالباً مسلمان ہی بیٹھے ہیں ابھی ایک نام دھاری مرید بھی بیٹھے ہیں۔انہیں حضرت صاحب سے اور ہم سے اور ہمارے سلسلہ کے ساتھ بھی بڑی محبت ہے غرض سب مسلمان جانتے ہیں کہ لاالٰہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ کو کلمہ کہتے ہیں۔مگر اب اس لفظ کے معنی بگاڑ کر لفظ مفرد کا نام کلمہ رکھ دیا جو صحیح نہیں۔اسی طرح پر بہت سے لفظ بگڑ گئے اور ان کے شرعی معنی چھوڑ دیئے گئے۔جن کو سن کر اور دیکھ کر مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے۔یہ مشکلات ہر زمانہ میںآئی ہیں اور ہم پر بھی آئی ہیں۔ان مشکلات کو زیر نظر رکھ کر محض تفسیر کے متعلق میر اطرز عمل کے لئے میں کتابوں اور تفاسیر کو پڑھتا ہوں اور تفاسیر میں ان کو مقدم کرتا ہوں جو مجھے قرآن کریم کا تذکرہ کرا دیں اور