خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 411 of 660

خطابات نور — Page 411

شاید پیسوں کے لئے بلاتا ہے۔میں مالوں کا خواہشمند نہیں میرا نام آسمان میں عبدالباسط ہے۔باسط اسے کہتے ہیں جو فراخی سے دیتا ہے میرے پرانے دوست مثل حامد شاہ کے موجود ہیں وہ جانتے ہیں میرا یہی لباس رہا ہے میرا مولا وقت پر مجھے ہر چیز دیتا ہے اس کے بڑے بڑے فضل مجھ پر ہیں۔میں ابھی گرا تھا اگر گھوڑی آنکھ پر لات مار دیتی تو کیا حقیقت تھی یہ اسی کا فضل تھا۔سال گزشتہ میں کئی قسم کی غلطیاں ہوئیں مگر خدا کے فضل سے امید ہے کہ آئندہ نہ ہوں گی۔(البدر ۱۲؍جنوری ۱۹۱۱ء صفحہ۳تا۵