خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 313 of 660

خطابات نور — Page 313

منکر کیا ہے؟ منکر میں ہر قسم کا کفر، فسق، فجور داخل ہے۔اس فسق و فجور سے کئی خاندان تباہ ہوگئے اور قطع نسل‘ عزت و آبرو کا جاتے رہنا۔مال، حیا اور جمال کا جاتے رہنا یہی اس کے نتائج ہیں۔تکبر سے بھی بچنا چاہئے۔تکبّر انسان کو حقائق کے قبول کرنے سے محروم کردیتا ہے اور لکھنے پڑھنے سے بھی رہ جاتا ہے۔خوض فیما لا یعنی یعنی بیہودہ باتوں سے بھی اپنے آپ کو بچانا چاہئے۔ان دکھوں میں بڑا دکھ شہوت اور غضب کا دکھ ہے۔ان کے کم کرنے کے لئے ہمارے ایک کتاب پڑھ کر مجھے پوچھا ہے کہ لوگ بتاتے ہیں کہ شہوت اچھی نہیں۔مگر یہ نہیں بتاتے کہ یہ عادت کیوں کر نکل جاتی ہے۔اس نے تحریک کی ہے۔شہوت کا علاج: اس لئے میں تم سب کو بتاتا ہوں۔وہ بھی یہاں بیٹھا ہے۔شہوت فی نفسہٖ بری چیز نہیں ہے مگر جب وہ حدود اللہ کے خلاف ہو تو خطرناک ہے۔بہرحال اس کے غلبہ کا علاج ہے اور مفصلہ ذیل تدبیریں مفید ثابت ہوئی ہیں:۔اول۔میں اپنے فن سے شروع کرتا ہوں۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ آتشک اور سوزاک کے کیا نتیجے ہیں۔ان میں پھنسے ہوئے کیسے دکھی ہیں۔پاگل ہوجاتے ہیں۔اندھے، کوڑہی اور نامردی کی تو جڑ ہے یہ بد ذاتیاں ہیں۔ان کے مطالعہ سے فائدہ ہوتا ہے۔دوم۔ان کے مرتکب کی اولاد گل جاتی اور عورتیں تباہ ہوجاتی ہیں۔سوم۔شریف اور رئیسوں کے پاس آمدورفت رکھے۔وہ لُچّوں کو کبھی عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔چہارم۔دیکھے کہ عام بدکاروں اور خلیع الرسن لوگوں کو عام طور پر لوگ حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور پولیس ان کی نگرانی کرتی ہے۔پنجم۔اچھے لوگوں کی صحبت کو اختیار کرے اور اچھے لوگوں کی تصانیف کو پڑھے۔لطیف نکتہ: میرے ایک دوست شاہ جی عبدالرزاق تھے۔میں عموماً ان کے پاس جایا کرتا تھا مگر ایک دفعہ کئی دن ان کے پاس نہیں گیا۔پھر جو میں ان کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ نورالدین اتنے دن کیوں نہیں آئے۔میں نے عرض کیا کہ سستی ہوئی۔اس پر فرمایا کہ کبھی قصاب