خطابات نور — Page 256
ان کا بچھڑو معبود خدا ٹھہرایا گیا جس پر اللہ فرماتا ہے (الاعراف:۱۴۹)۔ترجمہ:۔بچھڑو کو کیونکر معبود بناتے ہیں۔تحقیق وہ تو ان سے کلام نہیں کرتا اور ان کو نیک راہ نہیں بتاتا۔۸۔سید احمد خانی جماعت کو روباصلاح لانے کے لئے برکات الدعا اور آئینہ کمالات اسلام میں ایک چٹھی لکھی اور ان کے فلسفیانہ خدا اور فلسفیانہ الہام کے بدلہ اسلامی قادر مقتدر اپنے پیاروں سے کلام کرنے والے خدا کی طرف راہ نمائی فرمائی۔بہت متصوف گدی نشینوں اور رسمی علماء کو اقسام مواعظ و تعلیمات صحیحہ۔دعائوں کے طریق بتاکر سچی راہ دکھائی اور بقیۃ السیف کو اعجازی تحریر اور سیفیوں کو بیکار دکھا کر اندر ہی اندر نادم کردیا۔۹۔مسئلہ حیات و ممات مسیح اسرائیلی پر جو آپ کے دعاوی کی اصل بنیاد اور ابطال مذہب مسیحی کے لئے بے نظیر حربہ تھا۔وہ بسط کیا ہے کہ اس پر اب بحث کا موقع ہی نہیں رہا۔۱۰۔اپنے مقناطیسی جذب سے جو حقیقۃً بالکل الٰہی فضل تھا۔وہ طاقت دکھائی کہ مخالفوں نے بہ ہیئت اجماعیہ ناخنوں تک زور لگایا مگر آپ کی روزانہ روز افزوں ترقی کو کوئی روک نہ سکا۔۱۱۔زندگی میں سرّالخلافہ لکھ کر اور وفات میں قوم کی روحانی ترقی کا معجزہ دکھا کر ثابت کردیا کہ حضرت نبی کریم صلعم کی وفات پر خلافت کا کوئی جھگڑ انہیں ہوا۔دیکھتے نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک غلام اور اس کے جانشین کے روبرو آپ کے چار بیٹے، پوتا اور ایک لائق داماد اور ایک سید خسر موجود ہے اور وہ ہمہ تن اس آدمی کے ماتحت جو نہ مغل اور نہ ُترک اور نہ اتنا رشتہ دار جتنا قرشیت کے لحاظ سے صدیق اکبرؓ کو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق حاصل تھا۔اس موجودہ اتفاق و وحدت سے ہمارے احباب فائدہ اٹھائیں۔۱۲۔آدم سے لے کر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک کسی نبی کو یہ کامیابی نصیب نہ ہوئی جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی۔عیسائیوں کے خدا صاحب عیسائیوں کے نزدیک جتنے اپنی زندگی میں کامیاب ہوئے اور ان کے مطاع مکرم جس طرح ہولی لینڈ میں جابراجی ان پر ظاہر ہے۔گو ہم مسلمان ان کی وجاہت و کامیابی کے قائل ہیں مصلحان ملک نے کبھی ایسی کامیابی کا منہ نہ دیکھا