خطابات نور — Page 18
کرو۔خلیفۃ اللّٰہ تم میں آیا ہے اور وہ وعدے جو اللہ تعالیٰ نے کئے ہیں پورے ہونے والے ہیں۔اب وقت ہے کہ اس وعدہ سے حصہ لینے کے لئے رضائے الٰہی کے حاصل کرنے کی فکر میں لگ جائو۔اپنی کمزوریوں کو یاد کر کے دعائیں مانگو۔نمازوں کو درست کرو۔زکوٰتیں دو اور رسول کی اطاعت کرو کیونکہ یہی کامیابی کی مینار کا زینہ ہے جو تکالیف خلیفۃ اللّٰہ کے ساتھ ہونے والوں کے لئے آتی ہیں وہ لازمی ہیں۔اس لئے استقلال اور سکینت کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگو۔نصرت دین اور اشاعت کے لئے ہمہ تن سعی کرو۔ہر طرح سے مدد کے لئے تیار رہو۔اب وقت ہے پھر اگر زیادہ مال آگئے تو اتنا ثواب نہ رہے گا۔بالآخر میں پھر ایک بار کہتا ہوں کہ امام کے ساتھ تعلق پیدا کر کے اس غرض کو حاصل کرو جس کے لئے وہ امام ہو کر آیا ہے۔خدا تعالیٰ مجھے اور آپ سب لوگوں کو اپنی اور اپنے رسول کی اطاعت کی سچے توفیق عطا فرما دے! اور ہمیں توفیق دے کہ اس وعدہ الٰہیہ کو حاصل کریں جس کا ذکر آیۃ میں فرمایا ہے۔آمین!!! واخر ان الحمد للّٰہ ربّ العالمین۔(تحفہ سالانہ یا رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ۱۶۸ تا۱۸۲) ٭ … ٭ … ٭