خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 667 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 667

667 پیغام بنام عہدیداران لجنہ اماءاللہ راولپنڈی السلام عليكم ورحمته الله وبركاته الحمد الله لجنہ اماءاللہ راولپنڈی نے سال رواں میں اچھا کام کیا ہے لیکن کیا یہ چھوٹے چھوٹے کام کچھ جلسے کر لینے گنتی کے افراد تک احمدیت کا پیغام پہنچا دینا۔کچھ خواتین اور بچوں کو پڑھا دینا۔چندہ جمع کر لینا اس نصب العین کو حاصل کر لینے کیلئے کافی ہے۔جو جماعت کے قیام کا مدعا اور مقصود ہے۔ہر گز نہیں ، فی زمانہ خواتین جماعت احمدیہ کو بہت عظیم الشان قربانیاں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔صرف مالی قربانی نہیں۔وقت کی قربانی ، اولاد کی قربانی ، جذبات کی قربانی ، عادات کی قربانی وغیرہ یہ حقیقت ہے کہ سب سے بڑا کام جو ہمارے پیش نظر ہے وہ تربیت کا کام ہے۔تبلیغ بھی تبھی کارگر ہوگی جب اپنا نمونہ اعلیٰ اور ارفع ہوگا۔جماعت ترقی کر رہی ہے نئے نئے لوگ احمدیت میں داخل ہور ہے ہیں۔پرانے جانثار، احمدیت کے شیدائی، خلیفہ کے اطاعت گزار، جماعت اور نظام جماعت کیلئے جان اور مال قربان کر دینے والے یکے بعد دیگرے اپنے رب کے حضور اس دنیا میں قربانیاں پیش کرنے کے بعد حاضر ہورہے ہیں۔اور اس کی جگہ نئی نسل نے رہی ہے۔اگر یہ دوسری نسل ویسی ہی جانثار ، شیدائی ، فرمانبردار اور اطاعت گزار نہ ثابت ہوئی تو ان کا وجود احمدیت اور نظام جماعت کیلئے نقصان رساں ثابت ہوگا۔خدانخواستہ پس ضرورت ہے سب سے زیادہ توجہ اس امر کی طرف دینے کی کہ ہماری جماعت کی خواتین اور بچیاں اسلام کی تعلیم کا کامل نمونہ پیش کرنے والی ہوں۔قرآن اور حدیث پر چلنے والی ہوں۔حضرت صیح موعود علیہ اسلام کے ارشادات پر عمل کرنے والیاں ہوں۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی کامل مطیع و فرمانبردار ہوں۔اسلام کے اور قرآن مجید کے ایک ایک حکم پر صدق دل سے عمل کرنے والیاں ہوں۔پردہ کی پابند، لغویات سے بچنے والی، سادگی پسند تحریک جدید کے اصولوں پر چلنے والی، انعام خلافت کی حقیقی قدردان، خلیفہ وقت کی آواز پر لبیک کہنے والی ، نظام کی پوری طرح فرمانبردار، دشمنانِ احمدیت سے متنفر اور بیزارمخلص اور جانثاران احمدیت کو جنم دینے والی، اپنے معاشرہ کو جنت بنانے والی، اولا دوں کو اسلام کی خاطر پیش کرنے والی ہوں۔