خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 579 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 579

579 بہر حال میں ان دونوں تحریکوں کو کامیاب بنانے کی طرف اپنی بہنوں کو توجہ دلاتی ہوں اور سب سے آخر میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اس تحریک پہ کہ ہماری ہر بچی کو اور ہر عورت کو سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات یاد ہونی چاہیں۔کوشش کریں کہ اب تک جس نے یاد نہیں کی وہ یاد کر لیں۔ناصرات میں تو یہ معیارسو فیصدی ہونا چاہیے۔بہت سی باہر رہنے والی بہنیں جو جلسہ سالانہ میں شرکت نہیں کر سکیں۔پاکستان کی بھی اور ہندوستان کی بھی امریکہ کی بھی انگلستان کی بھی مشرقی اور مغربی افریقہ کی بھی۔ان کے خطوط اور پیغامات ملے ہیں۔ان سب بہنوں کی طرف سے سب حاضرات جلسہ کو السلام علیکم کا تحفہ پہنچاتی ہوں۔اور ان سب کی طرف سے آپ سے درخواست دعا کرتی ہوں۔مصباح مئی 1970ء کے