خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 568 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 568

568 وو ایک موقعہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بھی بیان فرمایا کہ ” جب تک سینہ صاف نہ ہو دعا قبول نہیں ہوتی اگر کسی دنیوی معاملہ میں ایک شخص کے ساتھ بھی تیرے سینہ میں بغض ہے تو تیری دعا قبول نہیں ہوسکتی۔اس بات کو اچھی طرح سے یادرکھنا چاہیے اور دنیوی معاملہ کے سبب کبھی کسی کے ساتھ بغض نہیں رکھنا چاہیے اور دنیا اور اس کا اسباب کیا ہستی رکھتا ہے کہ اس کی خاطر تم کسی سے عداوت رکھو۔“ ملفوظات جلد پنجم صفحه 170 اسی طرح ایک حدیث میں ہے کہ جس کا کھانا پینا حلال نہ ہو۔اس کی دعا قبول نہیں ہوتی۔دعا کے ساتھ تد بیر بھی ضروری ہے: دعا کے سلسلہ میں کبھی یہ وہم نہیں ہونا چاہیے کہ بس دعا کر لی کافی ہے اب اس معاملہ میں کسی تدبیر اور کوشش کی ضرورت نہیں۔تدبیر اور دعا دونوں کو ساتھ ساتھ جاری رکھنا چاہیے۔شریعت نے اسباب کو منع نہیں کیا۔جبکہ تدابیر اختیار کرنے کوشش اور مجاہدہ پر بہت زور دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اور سچ پوچھو تو کیا دعا اسباب نہیں ہے؟ یا اسباب دعا نہیں؟ تلاش اسباب بجائے خود ایک دعا ہے اور دعا بجائے خود عظیم الشان اسباب کا چشمہ !!! ملفوظات جلد سوم صفحہ 31 جو شخص تدابیر اختیار نہیں کرتا عمل نہیں کرتا اپنی عملی قوتوں کو اس کام کے لئے خرچ نہیں کرتا گویا وہ اللہ تعالیٰ کا (نعوذ باللہ) امتحان لے رہا ہوتا ہے۔اس لئے دعا سے پہلے ضروری ہے کہ اپنی طاقتوں کو خرچ کرے۔اپنے اعتقاد اور اعمال پر نظر رکھے۔مثلاً کسان بیج نہ ڈالے۔فصل کو پانی نہ دے ہل نہ چلائے اور دعا کرے کہ اے خدا! ہری بھری فصل پیدا کر دے۔ایک طالب علم قطعاً سارا سال محنت نہ کرے کتاب کھول کر نہ دیکھے اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے کہ اعلیٰ نمبروں سے پاس کر دے۔تو یہ اللہ تعالیٰ سے جنسی اور ٹھٹھا کرنے والی بات ہے۔جس سے منع فرمایا گیا۔سب سے بہترین دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ہے آپ فرماتے ہیں۔بہترین دعا وہ ہوتی ہے جو تمام خیروں کی جامع ہو۔اور مانع ہو تمام مضرات کی۔اس لئے انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا میں حضرت آدم سے لے کر آنحضرت ﷺ کے زمانہ تک کے کل مُنْعَمُ عَلَيْهِمْ لوگوں کے انعامات کے حصول کی دعا ہے اور غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ میں ہر قسم کی مضرتوں سے بچنے کی دعا ہے۔ملفوظات جلد اوّل صفحہ 387