خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 37 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 37

37 ساتھ دیں جو احکام قرآنی پر عمل نہ کرنے والی ہیں یا خدا اور اس کے رسول ﷺ اور خلفیہ وقت کا۔احمدی بھائیوں کی خدمت میں : آخر میں مجھے اپنے بھائیوں کی خدمت میں کچھ عرض کرنا ہے اگر کوئی عورت یا بچی پر دہ چھوڑتی ہے تو وہ عورت یا بچی کسی نہ کسی کی بیوی۔بہن یا بیٹی ہوتی ہے اور اپنے باپ۔بھائی یا خاوند کی بغیر مرضی اور اجازت اس فعل کی مرتکب نہیں ہو سکتی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاء ( النساء 35) کا درجہ عطا فرمایا ہے۔اور آنحضرت ﷺ نے كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ( بخاری کتاب الجمعة ) فرما کر اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اگر آپ کی بیویاں بہنیں یا بیٹیاں خلاف شریعت کام کریں گی تو اللہ تعالیٰ کے حضور ان کے افعال کی آپ سے بھی پوچھ کچھ ضرور ہوگی۔اس لئے ان کو شریعت کے احکام سے واقف کرانا اور ان پر عمل کروانا آپ کا کام ہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے ایک خطبہ میں فرماتے ہیں:۔جو لوگ اپنی بیویوں کو بے پردہ باہر لے جاتے اور کس پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرتے ہیں اگر وہ احمدی ہیں تو تمہارا فرض ہے کہ تم ان سے کوئی تعلق نہ رکھو۔ان کی قوم اس فعل کی وجہ سے انہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔“ " اسی طرح آپ نے اپنے خطبہ مورخہ 6۔جون 1958ء میں جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ:۔با وجود اتنے بڑے انعام کے کہ خدا تعالیٰ نے لوگوں کی سہولت کے لئے ہر قسم کے احکام دے دیئے ہیں۔اگر کوئی شخص پر دہ چھوڑتا ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ قرآن کی ہتک کرتا ہے ایسے انسان سے ہمارا کیا تعلق ہو سکتا ہے۔ہماری جماعت کے مردوں اور عورتوں کا فرض ہے کہ وہ ایسے احمدی مردوں اور ایسی احمدی عورتوں سے کوئی تعلق نہ رکھیں۔“ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہمارا ظاہر و باطن ایک جیسا ہو۔اور اپنے عمل کے ذریعہ سے صداقت کی متلاشی روحوں کو اسلام کی طرف کھینچنے والی ہوں۔اور ہمارا ہر عمل اور ہماری ہر حرکت اللہ تعالیٰ اور آنحضرت ﷺ کی تعلیم کے مطابق ہو۔آمین - اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ - مصباح جون 1965