خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 486 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 486

486 ڈھانپ لے تو ہم ایسا کرنے کی جرات کیسے کر سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ سے تو یہ کہیں کہ اے خدا ہماری مغفرت فرما۔ہمارے عیوب کو چھپا اور ظاہر نہ کر اور خود سارے محلہ وشہر میں جا کر دوسروں کے عیوب کی تلاش میں لگے رہیں۔خدا تعالیٰ تو اس صورت میں ہمیں یہ کہے گا کہ جو چیز تم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لئے پسند نہیں کرتے وہ میرے پاس مانگنے کیوں آگئے۔“ (مصباح مارچ 1966ء) پس معاشرہ کی اصلاح کے لئے یہ ضروری اور بہت ہی ضروری ہے کہ ایک دوسرے کی طرف سے کوئی ربخش اور کینہ نہ ہو۔ایک دوسرے پر اعتماد ہو۔ایک بہن دوسری کو اپنا دوست اور ہمدرد سمجھے اور اسے یقین ہو کہ یہ میرابر انہیں چاہتی۔یہ وہ عملی زندگی ہوگی جس کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السّلْمِ كَافَّةً وَّلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عُدُوٌّ مُّبِينٌ۔(سوره البقره: 209 ) اے لوگو! جو ایمان لائے ہو تم سب کے سب فرمانبرداری کے دائرہ میں آجاؤ اور شیطان کے قدم بقدم نہ چلوہ یقینا تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔جب تمام افراد خواہ وہ مرد ہو یا عورتیں یا بچے احکام الہی کے پورے طور پر مطیع و فرمانبردار ہوں گے تو دنیا میں جنت خود بخود ان کے ذریعہ پیدا ہو جائے گی۔جیسا کہ ایک دفعہ ساری دنیا نے یہ نمونہ آنحضرت ﷺ کے صحابہ اور صحابیات کے ذریعہ دیکھا تھا۔اسی لئے قرآن مجید کی اس سورۃ میں تیسری شرط کامل مومنین کی اطاعت الہی ہے۔یہ وہ عظیم الشان ذمہ داری ہے جس کے بغیر ہم ترقی کی منازل طے ہی نہیں کر سکتیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں تفصیل اور مکمل ہدایات مسلمانوں کو دی ہیں جن میں سے ایک ایک پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔سو تم ہوشیار رہو اور خدا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت کے برخلاف ایک قدم بھی نہ اٹھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا دروازہ اپنے ہاتھ سے اپنے پر بند کرتا ہے۔(روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحه 26) قرآن کریم پڑھنے کی اہمیت:۔اس بات کی کوشش کرنے کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کے نافرمان نہ بنیں اور قرآن مجید کے کسی حکم کو نہ