خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 464 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 464

464 جماعت کی مستورات کے دلوں میں تازہ رکھے گی۔اور اس محسن نسواں اور محسن انسانیت کے کارناموں کو زندہ رکھے گی۔جن کے پچاس سالہ کامیاب دور خلافت کی خوشی میں احمدی مستورات نے مسجد کی تعمیر کی پیشکش اللہ تعالیٰ کے شکرانہ کے طور پر کی تھی۔اس مسجد کی بنیا د حضرت فضل عمر کی زندگی میں رکھی گئی تھی اور آپ کی دعائیں اس کے ساتھ تھیں۔وہ دعائیں قبول ہوئیں اور ہوتی رہیں گی اور اللہ تعالیٰ اس مسجد کو غلبہ اسلام کا ایک ذریعہ بنائے گا۔آنے والی نسلوں کی مستورات اور بچیوں کو یہ مسجد عظیم الشان قربانیوں کا سبق دیتی رہے گی کہ ان سے پہلے آنے والی خواتین نے اپنی خوشی کا اظہار اس رنگ میں کیا جس سے اللہ تعالیٰ کا جلال اور عظمت ظاہر ہو۔اور ہمیشہ آئندہ بھی مستورات کو ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے طیار رہنا چاہئے۔نسلاً بعد نسل اپنی اولادوں کو اسلام اور احمدیت کیلئے قربانیاں دینے کیلئے طیار کرتے رہنا چاہئے۔تیسری بڑی اہمیت اس مسجد کو یہ حاصل ہے کہ اس کا افتتاح حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ کے سفر یورپ اختیار کرنے کا موجب بنا۔آپ نے بنفس نفیس وہاں تشریف لے جا کر اپنے دست مبارک سے اس کا افتتاح فرمایا اور جیسا کہ اپنے خطبات اور تقاریر میں آپ نے بیان فرمایا ہے اس مسجد کے افتتاح کے ذریعہ اسلام کا پیغام ہر گھر میں پہنچ گیا اور اتنی عظیم الشان پیمانہ پر تبلیغ ہوئی کہ ہزاروں مبلغوں کے ذریعہ بھی ہوئی ناممکن تھی۔پس یہ سہ گوشہ اہمیتوں اور برکتوں کی حامل مسجد نصرت جہاں کی تعمیر ہمیں مزید قربانیوں کی طرف توجہ دلا رہی ہے کہ ایک یا دو یا تین مساجد بنوا کر ہمیں خوش نہ ہو جانا چاہئے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ اس نے ہمارے دلوں میں مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے کی تحریک کی۔اور اس تحریک کو درجہ قبولیت عطا فرمایا مسجد کی تعمیر پر جو خرچ ہوا ہے ابھی ایک لاکھ کے قریب اس کی ادائیگی باقی ہے۔گذشتہ سال اجتماع کے موقع پر میں نے بتایا تھا کہ تین لاکھ تر پن ہزار روپے کے وعدہ جات اور تین لاکھ پانچ ہزار کی وصولی ہو چکی ہے۔عرصہ ایک سال میں ایک لاکھ پانچ ہزار کے مزید وعدہ جات آئے ہیں۔اور 100307 روپے کی وصولی ہوئی ہے۔گویا 19 اکتوبر 1967 ء تک 4,58,445 کے وعدہ جات اور 4,05,427 روپے وصولی ہو چکی ہے۔(نوٹ اس تقریر کے کتابت ہونے تک یعنی 9 دسمبر تک 8 576 46 کے وعدہ جات اور 413902 وصولی ہو چکی ہے) خرچ کی ہوئی رقم کو پورا کرنے کیلئے ابھی 34232 کے مزید وعدہ