خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 10
عربی صحافت کے دوسرے دور کا زمانہ 1849ء سے 1863ء تک ہے۔صحافت کے لحاظ۔زمانہ جمود کا زمانہ تھا جس کی وجہ عنان حکومت کا محمد علی پاشا کے جانشینوں عباس اور سعید پاشا کے ہاتھوں آنا تھا۔جنہوں نے عربی صحافت کی ترقی میں بالکل حصہ نہ لیا۔مصریوں کی اس بے تو جہگی نے شامیوں کو آگے آنے کا موقع دے دیا۔اور انہوں نے 1855ء میں ”مراۃ الاحوال “ نام سے ایک عربی اخبار جاری کیا۔لیکن یہ اخبار زیادہ دیر تک جاری نہ رہ سکا۔جس کی وجہ اخبار کی پالیسی ٹرکش گورنمنٹ کے خلاف ہونا تھا۔1858ء میں ایک اخبار ”حدیقۃ الاخبار “ نامی بیروت سے شائع ہونا شروع ہوا۔اس اخبار کے جاری ہونے کے دو سال بعد یعنی 1860ء میں شام سے شورش پیدا ہونا شروع ہوئی۔جس کی وجہ سے گورنمنٹ نے اس اخبار کو خلیل الغوری کی ادارت میں دے دیا۔یہ اخبار 1909 ء تک جاری رہا۔1860ء میں قسطنطنیہ سے پہلا عربی اخبار الجوائب نامی جاری ہوا۔اس اخبار کے ایڈیٹر کا نام احمد فارسی تھا۔اسی سال ٹیونس سے الرائد التونسی اور پیرس سے البر جیسی نامی اخبار جاری ہوئے۔عربی صحافت کے تیسرے دور کا زمانہ 1863ء سے 1882 ء تک تھا۔اس زمانہ کی بڑی خصوصیت یہ تھی کہ مصریوں نے صحافت میں دلچسپی لینی شروع کر دی۔"الوقاية المصرية “ کے بعد دوسرا مشہور اخبار الیا سوب“ نامی جاری ہوا۔یہ ماہنامہ تھا جو 1865ء میں محمد علی اور ابراہیم الاسوتی کی مشترک ادارت میں شائع ہونا شروع ہوا۔لیکن زیادہ دیر تک جاری نہ رہ سکا۔غیر سرکاری سیاسی اخباروں کے لحاظ سے پہلا اخبار وادی النیل نامی 1866ء میں قاہرہ سے شائع ہونا شروع ہوا۔یہ اخبار ہفتہ میں دوبار ابومسعود آفندی کی ادارت میں شائع ہوتا تھا۔1878ء میں ایڈیٹر کی وفات پر یہ اخبار بند ہو گیا۔اس کے بعد ایک ہفتہ وار اخبار نزهة الافکار جاری ہوا۔ابھی اس اخبار کے دو پرچے ہی نکلنے پائے تھے۔کہ اسمعیل پاشا کے حکم سے جو اس اخبار کی پالیسی سے ڈرتا تھا۔اخبار بند کر دیا گیا۔بعض شامی صحیفہ نگاروں کی کوششوں سے جو مصر میں آکر آباد ہو گئے تھے۔1876ء میں ایک اخبار دو بھائیوں کی مشترکہ ادارت میں جن کے نام سلیم اور بشارت تھے۔الاهرام کے نام سے جاری ہوا۔یہ اخبار ہر لحاظ سے بہت کامیاب رہا۔آج کل بھی یہ اخبار کثیر التعداد شائع ہونے والے اخباروں میں سے ایک ہے۔1866ء میں حلب سے بھی ایک عربی اخبار جاری ہوا تھا۔عربی صحافت کا چوتھا دور 1882 ء سے شروع ہوتا ہے۔سیاسی سرگرمیوں کا مرکز قاہرہ بن گیا۔چنانچہ قاہرہ سے ایک روزانہ اخبار النھان نامی 1888ء میں جاری ہوا۔اسی سال دو اور اخبار المعظم اور الموید بھی