خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 225 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 225

225 اطاعت کی جائے تو ایسی باتیں کبھی پیدا نہیں ہوتیں۔بعض نمائندگان نے شکایت کی ہے کہ لجنہ ربوہ کی مقررات کو انعامات دیئے جاتے ہیں اور اس طرح دوسری لجنات کے ساتھ نا انصافی ہوتی ہے۔اس طرح کے بے جا اعتراض کرنے کی عادت سے بچنا چاہئے۔کیونکہ یہ انسان کو تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔انعام تو قابلیت دیکھ کر دیئے جاتے ہیں۔اگر باہر کی لجنات کی لڑکیاں انعامات حاصل نہیں کرتیں تو اس کا یہ مطلب ہے کہ انہیں ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔دوران سال تین شعبہ جات نے بہت اچھا کام کیا۔ان میں سے ایک شعبہ بیرونی لجنات کا ہے۔اس سے پہلے صرف بیرونی بجنات سے خط و کتابت ہی رہی تھی۔مگر اب ان کو لجنہ کی سالانہ رپورٹ۔اجتماع کی رپورٹ اور بعض اور ایسی چیزوں کا انگریزی ترجمہ اور انگریزی لٹریچر بھجوایا جاتا رہا ہے۔دوسرا شعبہ ناصرات کا ہے جس نے نمایاں ترقی کی ہے پہلے چند ایک شہروں میں ہی ناصرات کی تنظیم تھی مگر اب تقریباً بہت سے شہروں میں اس کا قیام عمل میں آچکا ہے۔اگر ناصرات کا چندہ بڑھ جائے تو ہم اس چندے میں سے لڑکیوں کو تعلیمی وظائف بھی دے دیا کریں گے۔تیسرا شعبہ جس نے نمایاں ترقی کی ہے وہ شعبہ تعلیم وتربیت ہے اس سال تعلیم قرآن کے ساتھ ساتھ تربیتی کلاس بھی لگائی گئی لجنہ ربوہ کراچی گوجر انوالہ کے علاوہ سرگودھا سیالکوٹ کی جماعتوں نے بھی اس شعبہ میں کافی ترقی کی ہے۔شعبہ اصلاح وارشاد کا کام کی لجنہ کا بھی نمایاں نہیں تھا حالانکہ باہر کی لجنات کے لئے یہ کام بہت اہم ہے۔انہیں چاہئے کہ وہ دوسرے لوگوں کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی رکھیں۔زبانی تبلیغ کریں اور اشاعت لٹریچر میں حصہ لیں۔یہ امر بھی خوشی کا موجب ہے کہ اس سال بہت سی لجنات نے اپنے طور پر اجتماعات بھی کئے اور بعض لجنات مثلاً سرگودھا۔پشاور منٹگمری۔اوکاڑہ۔احمد نگر اور راولپنڈی نے خاص ترقی کی ہے۔عمومی طور پر لجنہ ربوہ اول رہی۔لجنہ کراچی دوم اور لجنہ راولپنڈی سوم۔میں امید کرتی ہوں کہ آئندہ سال لجنات کا کام اور بھی بہتر اور ترقی پر ہوگا۔ہم سب کا فرض ہے کہ ہم عیسائیت کا مقابلہ کریں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے احمد یہ جماعت ہی واحد جماعت ہے جو عیسائیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔احمدی عورتوں اور بچوں کو عیسائیت کے اسلام پر حملوں کا رد آنا چاہئے۔ان کو ایسے مضامین پڑھانے چاہئیں جن سے وہ عیسائیت کا مقابلہ کر سکیں۔تاریخ مجمد جلد سومفر 71 110 t117