خطابات مریم (جلد اوّل)

by Other Authors

Page 223 of 801

خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 223

223 روش کو چھوڑ کر اچھائی کا نمونہ بنیں تو یقیناً اسلام کی فتح کا دن قریب آجائے گا۔کسی ایک بہن کی غلطی دوسروں کی جماعتی کاموں میں روک نہیں بنی چاہئے کسی کی غلطی دیکھ کر اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے بلکہ اسے دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔۔عورتوں کو چاہئے کہ وہ بچوں کو شروع سے پابند صلوۃ بنائیں۔ان میں سچائی۔دیانتداری۔محنت جماعت کے لئے ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا کریں۔اگر عورتیں بچوں کی اصلاح میں کامیاب ہو جائیں تو یقیناً احمدیت بہت جلد اور بہت سُرعت سے ترقی کرے گی۔تاریخ لجنہ جلد سوم صفحہ 113