خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 202
202 طرف خاص طور پر توجہ دلائی ہے آپ بے پردہ عورتوں سے کہیں کہ اگر آپ نے اسلام اور احمدیت کو سچا سمجھ کر مانا ہے تو آپ کو بھی پردہ کرنا پڑے گا۔بیعت کے وقت آپ یہ عہد کرتی ہیں کہ جو نیک کام آپ بتائیں گے اس پر ہم عمل کریں گی۔تو اگر آپ اسلام کو مان کر پھر پردہ ترک کرتی ہیں تو یقینا آپ بیعت کے عہد کو تو ڑ رہی ہوتی ہیں۔آپ کو علم ہے کہ رسول کریم ﷺ کی ازواج مطہرات پردہ کرتی تھیں۔جو کہتی ہیں کہ پردہ اسلامی رکن نہیں ہے کیا وہ ایک بے بنیاد بات نہیں کہتیں۔پس جو پردہ کو چھوڑتی ہیں وہ آنحضرت ﷺ کا انکار کرتی ہیں کیونکہ پردہ اسلام کا اور خاتم النبین ﷺ کا حکم ہے اس لئے وہ رسول کریم ﷺ اور اس کے مسیح موعود علیہ السلام اور اس کے خلیفہ کی مجرم ہیں۔بیت ہالینڈ مستورات کے چندہ سے تعمیر ہوئی ہے آپ کی کوششوں اور قربانیوں کے نتیجہ میں اس دور دراز ملک میں پانچوں وقت اللہ کا نام بلند ہوتا ہے اور پانچوں نمازیں وہاں پڑھی جاتی ہیں۔اس بیت کے اخراجات میں سے اب صرف بارہ ہزار روپیہ قرض ہم پر رہ گیا ہے۔آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنی کوششوں کو جاری رکھیں اور بقیہ رقم ادا کرنے میں پوری مستعدی دکھا ئیں۔وقت ختم ہو گیا ہے اس لئے باقی شعبہ جات کا ذکر کئے بغیر صرف دوباتیں کہ کر تقریر ختم کرتی ہوں۔آپ دوسری چیزوں پر پیسے صرف کرتی ہیں لیکن نمائش کے لئے نہیں جاتیں۔نمائش میں صرف مرکز کی چیزیں نہیں ہوتیں باہر کی جماعتوں کی بھی ہوتی ہیں۔اگر آپ نمائش کو دیکھیں گی تو نقائص آپ کو نظر آئیں گے۔ان کے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی اور آپ کارآمد چیزیں بھجواسکیں گی۔مصباح کے لئے آپ کثرت سے مضامین بھجوائیں تا کہ یہ رسالہ زیادہ سے زیادہ ترقی کرے۔مصباح لجنہ اماءاللہ کا قومی اخبار ہے اس لئے تمام مبرات کا فرض ہے کہ اس کی قلمی و مالی مددفرمائیں۔یہ خوشی کی بات ہے کہ رسالہ ترقی پذیر ہے۔لیکن اکیلی مدیرہ اس کی کما حقہ ترقی کے لئے کافی نہیں۔اس لئے سب کا تعاون ضروری ہے۔موجودہ گرانی کے مد نظر مصباح کے اخراجات کو دیکھتے ہوئے اس کا سالانہ چندہ پانچ روپے کی بجائے چھ روپے کیا جاتا ہے۔مصباح فروری 1959