خطابات مریم (جلد اوّل) — Page 157
157 جولوگ آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں وہ در حقیقت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ کا ہا تھ آپ کے ہاتھ کے اوپر ہوتا تھا۔اسی طرح آپ کے کام کو اپنا کام قرار دیا۔جیسا کہ جنگ بدر کے موقع پر فرمایا وَمَارَمَيْتَ اذْرَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى (الانفال : 18) آپ نے اللہ تعالیٰ کی محبت میں اتنا بڑا مقام حاصل کیا کہ آپ کا غلام اللہ تعالیٰ کا پیارا اور محبوب بن سکتا ہے۔کتنی اعلیٰ اور ارفع شان ہے ہمارے آقا سرور دو جہان صلی اللہ علیہ وسلم کی کہ آپ کا عاشق خدا کا محبوب اور آپ کا غلام دنیا کا سردار بن جاتا ہے اور پھر کتنا آسان اور سادہ نسخہ ہے۔ہمیں بھی چاہئے کہ ہر کام اور ہر فعل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کریں آپ کے رنگ میں رنگین ہونے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کا رنگ خدا تعالیٰ کا رنگ ہے اور یہی رنگ اپنے پر چڑھانے سے ہم اللہ تعالیٰ کے فضل کو بھی جذب کر سکتے ہیں۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دائمی روحانی زندگی: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کمال شان اور دائمی روحانی زندگی کا ذکر فرمایا ہے۔مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا ﴿سورة الاحزاب: 41﴾ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم کی جسمانی نرینہ اولا د بے شک نہیں ہے مگر اس سے یہ نہ کوئی سمجھے کہ آپ کی نسل نہیں چلے گی۔اس کے برعکس آپ کو اللہ تعالیٰ بے انتہا روحانی اولا د عطا کرے گا یہاں تک کہ آپ کی روحانی نسل سے بھی نبی ہوں گے۔جن کی نبوت پر آپ کی مہر ہوگی۔آپ کا خاتم النبین ہونا کسی خاص زمانہ کیلئے نہیں بلکہ آپ ہمیشہ کے لئے خاتم النبین ہیں۔تمام نبوتیں ختم ہو گئیں مگر وہی نبوت جاری رہے گی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تابع ہوگی اور جس پر آپ کی مہر ہوگی۔خدا تعالیٰ کا قرآن اور اسلام کی حفاظت کا وعدہ تھا جب کہ اس نے فرمایا تھا۔إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ۔(الحجر: 10)