خطاب برموقعہ جلسہ سالانہ برطانیہ یکم اگست 2010ء — Page 44
اختتامی خطاب جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۱۰ء ہوں۔میں گمراہ نہیں بلکہ مہدی ہوں۔میں کافر نہیں بلکہ اَنا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ کا مصداق صحیح ہوں اور جو کچھ میں کہتا ہوں خدا نے مجھ پر ظاہر کیا کہ یہ بیچ ہے۔جس کو خدا پر یقین ہے جو قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوحق مانتا ہے اس کے لئے یہی حجت کافی ہے کہ میرے منہ سے سن کر خاموش ہو جائے۔لیکن جو د لیر اور بیباک ہے اس کا کیا علاج؟ خدا خود اس کو سمجھائے گا۔اس لئے میں چاہتا ہوں کہ آپ خدا کے واسطے اس امر پر غور کریں اور اپنے دوستوں کو بھی وصیت کریں کہ وہ میرے معاملے میں جلدی سے کام نہ لیں۔بلکہ نیک نیتی اور خالی الذہن ہو کر سوچیں“۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 16 - مطبوعہ لندن نومبر 1984 ء ) آپ تلقین کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اور پھر خدا تعالیٰ سے اپنی نمازوں میں دعائیں کرتے ہوئے مدد مانگو تا کہ رہنمائی کرے، ہدایت دے۔فرمایا:۔اور پھر خدا تعالیٰ سے اپنی نمازوں میں دعائیں مانگیں کہ وہ ان پر حق کھول دے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر انسان تعصب اور ضد سے پاک ہو کر حق کے اظہار کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرے گا تو ایک چلہ نہ گزرے گا کہ اس پر حق کھل جائے گا۔مگر بہت ہی کم لوگ ہیں جو ان شرائط کے ساتھ خدا ۴۴