خلیج کا بحران

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 266 of 376

خلیج کا بحران — Page 266

۲۶۶ ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء اس کو تم ہٹلر کہہ رہے ہو جو آٹھ سال تک ایران جیسے ملک پر قبضہ نہیں کر سکا اور ہٹلر نے آناً فاناً سارے یورپ میں تہلکہ مچا دیا تھا۔اس سے تمہاری روحیں کا نپتی تھیں, وہ برلن سے اٹھا ہے اور لینن گراڈ کے دورازے کھٹکھٹا رہا تھا اور ادھر اس کے راکٹ تمہارے لندن شہر پر برس رہے تھے اور تم کس منہ سے صدام کو ہٹلر کہہ رہے ہو جس کے اوپر تمہارے راکٹ برس رہے ہیں کیسا جاہلانہ تصور ہے۔ایک سکڈ میزائیل بھی نہیں بنا سکتا۔گن رہے ہیں کہ کتنی باقی رہ گئی ہیں اور جو پیوند اس پر لگایا تھا تا کہ اس کی Range بڑھ جائے وہ ایسا بے ہودہ سا بنا ہوا ہے بیچارہ جس طرح ہمارے لو ہارے تر خانے کام ہوتے ہیں کہ اس پر یہ گرے ہوئے پر مذاق اڑا رہے تھے کہ یہ تو حال ہے عراق کا ، ہم سے جنگ کی باتیں کرتا ہے Scud Missile میں صحیح طریق پر ایک تھوڑے سے ٹکڑے کا اضافہ بھی نہیں کر سکتا یہ ہٹلر ہے اور اسرائیل کے ایک جرنیل نے یہ دعوی کیا بلکہ یہ کہتا ہے کئی جرنیل یہ دعوے کر چکے ہیں۔"Israel Generals have often boasted that they could take on all the arab armies at the same time and still destroy them, and the chief of staff has even claimed that he could defeat the armed forces of the Soviet Union۔" (Dispossessed, the ordeal of the palestinians, Page:224 by David Gilmour)۔David Gilmour اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ اسرائیلی جرنیل بارہا یہ دعوے کر چکے ہیں کہ اگر تمام عرب کی متحدہ قوت سے بھی ہم ٹکرا ئیں اور بیک وقت ٹکرائیں تو ہم ان تمام کو پارہ پارہ کر سکتے ہیں اور عرب متحدہ قوت کی کیا حیثیت ہے۔اگر سوویت یونین بھی ہم سے ٹکر لے تو یہ طاقت ہے کہ ہم سوویت یو نین کو شکست دے دیں۔پس ایک خیالی فرضی ہٹلر کو Destroy کرنے کے لئے تباہ کرنے کے لئے ایک حقیقی ہٹلر کو یہ پال رہے ہیں اور کیسے اندھے ہیں ، کیسے بصیرت سے عاری لوگ ہیں کہ ان کو یہ پتہ نہیں کہ ہٹلر کا یہ