خلیج کا بحران

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 9 of 376

خلیج کا بحران — Page 9

کا بحران ۹ ۳ راگست ۱۹۹۰ء چلے جائیں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تعلیم کو بھی فراموش نہ کریں کہ اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار کاخر کنند دعوی حب پیمبرم کہ اے میرے دل ! تو اس بات کا ہمیشہ دھیان رکھنا، ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا کہ یہ تیرے دشمن یعنی مسلمانوں میں سے جو تیری دشمنی کر رہے ہیں، آخر تیرے محبوب رسول کی طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔پس تو اس محبوب رسول کی محبت کی خاطر ہمیشہ ان سے بھلائی کا سلوک کرتا چلا جا۔خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔