خواب سراب — Page 9
میری شاعری کا مجموعہ آپکے خوبصورت ہاتھوں میں ہے۔میرے لئے یہ بھی اعزاز کی بات ہے۔میں اپنے اُن پیاروں کا ، اساتذہ کرام کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ نہایت محبت و شفقت اور درگزر کا سلوک کرتے ہوئے میری شاعری سے متعلق اپنے تاثرات سے نوازا۔اللہ تعالی انہیں اس عمل کی بہترین جزا دے۔آمین۔خدا کرے کہ ان اساتذہ کرام نے جن خوبیوں کی توقع مجھ سے کی ہے وہ خوبیاں مجھ میں پیدا ہو جائیں۔میں اپنے بہت پیارے دوستوں عزیزوں کا بھی شکر گزار ہوں جو قدم قدم پہ نہ صرف میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ ایک اچھا دوست ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے احسن رنگ میں تعریف اور تنقید بھی کرتے ہیں۔اللہ تعالی اُن سب کو ، آپ سب کو دین و دنیا کی خوشیوں سے سرفراز فرمائے۔آمین۔مجھے بخوبی علم ہے کہ ہر تخلیقی شعبہ کی طرح شعر و ادب میں بھی سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے۔قارئین کرام سے بھی دعا کی عاجزانہ درخواست کرتے ہوئے میں کہوں گا کہ اگر ساری کتاب میں سے ایک شعر بھی آپکے دل کو لگے تو میں سمجھوں گا کہ مجھے میری ٹوٹی پھوٹی کاوشوں کا صلہ مل گیا ہے۔15 نومبر 2018ء مبارک صدیقی لندن 9