کسر صلیب — Page 429
۴۲۹ معاملہ میں ذرا غور کرو۔کیا ایسا چمکتا ہوا اثبوت اس لائق ہے کہ اس پہ توجہ نہ کی جائے ؟ کیا مناسب ہے کہ ہم اس آفتاب صداقت سے روشنی حاصل نہ کریں گے ملے لغرض مرہم عیسی ایک قطعی اور واضح دلیل ہے جس سے یہ بات اچھی طرح سے ثابت ہو جاتی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے صلیب پر وفات نہیں پائی بلکہ وہ صلیب پر صرف زخمی ہوئے تھے اور مرہم عیسی کے ذریعہ اپنے زخموں سے شفا پائی۔حرف آخر حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت کی تردید میں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے بیان فرمودہ تیسی دلائل گذشته صفحات میں بیان کئے گئے ہیں۔حق یہ ہے کہ ان دلائل میں سے ہر ایک دلیل اپنی قطعیت کی بناء پر انفرادی طور پر ایک مکمل مضمون کی حیثیت رکھتی ہے اور ایسی وزنی دلیل ہے کہ دوسرے دلائل سے مستغنی اور بے نیازہ کر دیتی ہے اور پھر جب اس اعلیٰ پایہ کے تیس دلائل اکٹھے ہو جائیں تو پھر تو اس بات میں ذرہ برابر بھی شک کرنے کی گنجائش نہیں رہتی کہ حضرت مسیح علیہ السلام ہرگز ہرگز صلیب پر فوت نہیں ہوئے۔اور لاریب یہی بات حتی ہے۔صلیبی موت کی تردید کے یہ دلائل تردید کفارہ کے ضمن میں لکھے گئے ہیں کیونکہ کفارہ کی حقیقی بنیاد، جیسا کہ ہم تفصیل سے بیان کر چکے ہیں حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت پر ہے۔پس جب ان دلائل کی وجہ سے ثابت ہو گیا کہ صلیبی موت کا خیال باطل ہے تو یہ بھی ثابت ہو گیا کہ کفارہ کا عقیدہ بھی باطل ہے بالآخر حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے الفاظ پر اس باب کو ختم کرنے کی سعادت حاصل کر تا ہوں حضور فرماتے ہیں : " عیسائی مذہب کا تمام مدانہ کفارہ پر ہے اور کفارہ کا تمام مدار صحبیب پر۔اور جب صلیب ہی نہ رہی تو کفارہ بھی نہ رہا اور جب کفارہ نہ رہا تو مذہب بنیاد سے گر گیا ہے مسیح ہندوستان میں م - جلدها له : به تریاق القلوب ص - جلدها :