کسر صلیب — Page 422
۴۲۲ کی برکت سے صلیہ سے نجات پا کر اور پھر عالم اسباب کی وجہ سے مرہم حوار بین کو استعمال کر کے اور سلیبی زخموں سے شفایا کر ہندوستان کی طرف آئے تھے۔صلیب پر ہر گز فوت نہیں ہوئے " لے (۲) ملیسبی واقعہ کی اصل حقیقت شناخت کرنے کے لئے مریم علی ایک علمی ذریعہ اور اعلیٰ درجہ کا معیار حق شناسی ہے۔۔۔۔- یکی اپنی ذاتی واقفیت سے بیان کرتا ہوں کہ ہزارہ کتاب سے زیادہ ایسی کتاب ہو گی جن میں مرہم عیسی کا ذکر ہے اور ان میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ مرہم حضرت عیسی کے لئے بنائی گئی تھی۔ان کتابوں میں سے بعض یہودیوں کی کتابیں ہیں اور بعض عیسائیوں کی اور بعض مجوسیوں کی۔سو یہ ایک علمی تحقیقات سے ثبوت ملتا ہے کہ ضرور حضرت عیسی علیہ السلام نے میں سے رہائی پائی تھی" نے (۳) دوسرہم عیسی جس پر طلب کی ہزارہ کتاب بلکہ اس زیادہ گواہی دے رہی ہے اس بات کا پہلا ثبوت ہے کہ جناب مسیح علیہ السلام نے صلیب سے نجات پائی تھی وہ ہرگز صلیب پر فوت نہیں ہوئے۔اس مرہم کی تفصیل میں کھلی کھلی عبارتوں میں طبیبوں نے لکھا ہے کہ یہ مرہم ضر یہ سقطہ اور ہر قسم کے زخم کے لئے بنائی جاتی ہے اور حضرت عیسی علیہ اسلام کی چوٹوں کے لئے طیارہ ہوئی تھی۔یعنی ان زخموں کے لئے جو آپ کے ہاتھوں اور پیروں پہ تھے۔اس سرہم کے ثبوت میں میرے پاس بعض وہ طبی کتابیں بھی ہیں جو قریبا سات سو برس کی قلمی لکھی ہوئی ہیں۔یہ طبیب صرف مسلمان نہیں ہیں بلکہ عیسائی، یہودی اور مجوسی بھی ہیں جنکی کتابیں اب تک موجود ہیں۔قیصر روم کے کتب خانہ میں بھی رومی زبان میں ایک قرا با دین تھی اور واقعہ ملیہ سے دو سو برس گزرنے سے پہلے ہی اکثر کتابیں دنیا میں شائع ہو چکی تھیں۔پس بنیاد اس مسئلہ کی کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوئے اول تو خود انجیلوں سے پیدا ہوئی ہے جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں اور پھر مرہم عیسی نے علمی تحقیقات کے رنگ میں اس ثبوت کو دکھلایا ہے (۴) " مرہم عیسی جو ہزار طبیب سے زیادہ اس کو اپنی اپنی کتابوں میں لکھتے پہلے آئے ہیں جن کے بیان کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ مرہم جو زخموں اور خون جاری کے لئے نہایت مفید ہے۔حضرت عیسی لیہ اسلام کے لئے تیار کی گئی تھی اورواقعات سے ثابت ہے کہ نبوت کے زمانہ میں صرف ایک : - كشف العطاء ص ٣ - جلد ١٢: راز حقیقت هنا - جلد ۱۴: را از حقیقت حاشیه ۶ - جلد ۶۱۴