کسر صلیب

by Other Authors

Page 317 of 443

کسر صلیب — Page 317

۳۱۷ پس ثابت ہوا کہ کفارہ کا اصول انسانی اخلاقیات کے بند عیار پر ہرگز پورا نہیں اترتا ہے۔اور اگر بالفرض یه اصول درست بھی ہو تو تب بھی فخر سے دوسروں کے سامنے پیش کرنے کے لائق نہیں ہے۔یون دليل گذشتہ دلیل کے ضمن میں ہم نے یہ دیکھنا تھا کہ کفارہ کے بعد بھی گناہوں کا اتر تکاب ہوا۔اور کفارہ نے کہ گناہوں کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔لیکن کفارہ کے پیدا کردہ نتائج اسی پر بس نہیں ہوتے کہ جس طرح کفارہ " سے قبل گناہ ہوا کرتے تھے اسی طرح کفارہ کے بعد بھی گناہ ہوتے رہے بلکہ کفارہ کا نتیجہ اس سے بھی بڑھ کہ یہ نکلا ہے کہ دنیا میں گناہوں کی بہت کثرت ہو گئی ہے۔کفارہ سے قبل اگر گناہ کم تھے تو اب کفارہ کے بعد تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے گناہوں کے دریا کا بند ٹوٹ پڑا ہے۔گناہوں کی اتنی کثرت ہے کہ انسانی عقل حیران اور انسانی شرافت شرمسار ہے۔یہ ایک ایسی واضح حقیقت ہے جس کو ہر شخص حتی کہ پادری بھی تسلیم کر نے پر مجبور ہیں۔اس امر پہ کوئی دلیل لانے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ انسانی مشاہدہ اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کفارہ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے گناہوں اور ان کی کثرت کو کفارہ کی تردید میں بار بار پیش فرمایا ہے۔حقیقت بھی یہی ہے کہ اگر کفارہ پر ایمان نزنے کے بعد گناہوں کے بڑھنے اور بڑھتے چلے جانے کی یہی حالت ہے تو پھر ہر شریف انسان ایسے فرضی ذریعہ نجات سے نفرت کرے گا۔عیسائی حضرات خود بھی اس امر کو تسلیم کرتے ہیں کہ کفارہ کی صداقت کا اندازہ اس ذاتی تجر ہے اور عملی فائدہ سے لگایا جا سکتا ہے جو عام انسان محسوس اور معلوم کرتے ہیں۔ایک پادری لکھتے ہیں :۔" ہمیں گذشتہ زمانے کے تصورات کو ضرور استعمال کرنا چاہیئے اور اگر چہ یہ تمام تصورات ناکافی ہیں تو بھی ان سے سچائی کا کوئی نہ کوئی عنصر ضرور ہوتا ہے لیکن اسکی علاوہ ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیئے کہ کفارہ کی سچائی ہمار سے ذاتی تجربے میں کسی طرح کام کہ یہ ہی ہے یہ ہے چنانچہ کفار کے جو علی نتائج اثرات اور تجربات حاصل ہوئے ہیں ان کا بیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں یوں ہے۔حضور علیہ السلام اصولی طور پر فرماتے ہیں :- صلیبی نسخہ کا غلط ہونا خود صلیب پرستوں کے حالات سے واضح ہو سکتا ہے یا کہ اور پھر خاص طور پر کفارہ کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : - (1) جائے افسوس تو یہ ہے کہ جس غرض کے لئے یہ نیا منصوبہ بنایا گیا تھا یعنی گناہ سے وار مسیحی زندگی میں انجیل کا تجزیہ ص : ه : براہین احمدیہ حصہ پنجم م - جلد ۲۱ ؟