کسر صلیب

by Other Authors

Page 254 of 443

کسر صلیب — Page 254

ror پھر پادری ٹامس ہادل بشیر لکھتے ہیں :۔بعد حمد و تعریف خدا قدوس - عادل رحیم و نجی جہاں کے واضح ہے کہ مسئلہ کفارہ خداوند مسیح عیسی کی الوہیت کے مسئلہ سے متعلق ہے یہ لے پادری ڈبلیو ٹامس نے بھی اپنی کتاب تشریح المثلیث میں یہ تسلیم کیا ہے کہ اگر سیح خدا نہیں تو کفارہ باطل اپنی خدانہیں ہوتا ہے۔وہ لکھتے ہیں :۔اگر یہ ثابت ہو جائے کہ لیسبوع اور روح القدس خدا نہیں ہے اوسان میں یہ قدرت نہیں کہ گناہ معاف کر سکیں یا انسان کی گنہگار روح کو نیا اور صاف کر سکیں تو نہیں نجات کی ساری امید ہمیشہ کے واسطے جاتی رہے گی ؟" ہے ان حوالوں سے جو صرف بطور نمونہ درج کئے گئے ہیں یہ حقیقت پوری شان سے واضح ہو جاتی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السّلام کی الوہیت عقیدہ کفارہ کی بنیاد ہے۔کفارہ کی تردید میں ہماری دلیل یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام ہرگز ہرگزنہ خدا نہیں تھے بلکہ وہ خدا کے ایک بند سے اور ایک رسول تھے۔حضرت مسیح علیہ السلام کی الوہیت کی تحدید میں ہم ایک گذشتہ باب میں تفصیلی ذکر کہ چکے ہیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش کردہ دلائل سے اس بات کو ثابت کیہ آئے ہیں کہ حضرت مسیح ابن مریم ہرگز ہرگز خدا نہیں تھے اور جب ان کی الوہیت ہی ثابت نہ ہوئی تو کفارہ خود بخود باطل ہو جاتا ہے۔تیسری دلیل کفارہ کی ایک بنیادی کڑی یہ ہے کہ تمام بنی آدم موروثی طور پر گناہ گار ہیں۔عیسائی کہتے ہیں کہ آدم نے ممنوعہ درخت کا پھل کھا کہ گناہ کیا اور اس کی بعد یہ گناہ ورثہ کے طور پر سب بنی آدم میں چلتا رہا ہے اور اب کوئی بھی انسان جو دوسر سے انسان کے نطفہ سے پیدا ہوا ہو گناہ کی لعنت سے آنا د نہیں۔اگر اس اصول کو تسلیم نہ کیا جائے تو کفارہ کا افسانہ اپنے پہلے ہی مرحلہ میں نا تمام رہ جاتا ہے۔خود عیسائیوں نا کو یہ تسلیم ہے کہ جب تک یہ نہ مانا جائے کہ تمام بنی آدم گناہ گار ہیں اس وقت تک کفارہ کو آسانی سے نہیں سمجھا جاسکتا۔پادری سلطان محمد پال لکھتے ہیں سه : یوحنا : ۱ تا ۳ و نما کلسیوں ، اثبات کفارہ حصہ اول از پادری ٹامس با دل بشیر لاہور الہ صا؟ نادل - تشريح التثلیث ان پادری ڈبلیو ٹامس ! +