کسر صلیب

by Other Authors

Page 156 of 443

کسر صلیب — Page 156

۱۵۶ کے سب عقاید کی جڑوں پر تبر کی حیثیت رکھتا ہے۔اب مسلم اور عیسائی محققین نے تسلیم کر لیا ہے اور بر ملا اس کا اعتراف کر تے ہیں۔غلام احمد پرویز اپنی کتاب میں لکھتے ہیں :- یادر ہے کہ موجودہ عیسائیت سینٹ پالی (اور اس کے متبع مفکرین) کی اختراع ہے۔جناب مسیح کی عیسائیت اس سے مختلف تھی یہ ہے دو Herbert Miller اپنی کتاب اسی طرح پر ایک مسیحی ہر بیٹ مسلمہ The uses of the past میں لکھتے ہیں :- پولوس نے اولین کام یہ کیا کہ مسیح کے حقیقی تاریخی وجود کو اپنے خیالات کی بھینٹ چڑھا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے یہ خیال پیش کیا کہ نجات صرف مسیح کے ذریعہ وابستہ ہے انی خود اپنی اور عام بنی نوع انسان کی بدیوں پر نگاہ رکھتے ہوئے عیسائیت کے با عقائد کا بنیادی پتھر مسیح کا نجات دہندہ ہوتا بیان کیا۔جس کے ذریعہ سے آدم کے ہوا سے لے کر اب تک تمام گناہوں کا کفارہ ہوا۔پولوس نے بڑے خلوص کے ساتھ اس انجیل کی منادی کی جس کی تعلیم مسیح نے اپنی اناجیل میں قطعاً نہیں دی ہے اسی طرح پر بائیبل کی میں سکھتا ہے :- "The teacher's commentary" The doctrine of the incarnation, of the Trinity, of the Atonement, of the Holy spirit and of the church all go back to st۔Paul for crucial texts; but paulinism as in it self a complete scheme is largely an invention of scholars" t یعنی تحتم تثلیث ، کفاره ، روح القدس اور چرچ کے بارہ میں سب نظریات اپنی اصل کے لحاظ سے سینٹ پال کی ایجاد ہیں۔لیکن پولوسی فلسفہ ایک مکمل نظام اور کیم کی صورت میں علماء کی ایجاد کا نتیجہ ہیں۔ان سب حوالوں سے عیاں ہے کہ تثلیث کا عقیدہ پولوس کا ایجاد کردہ عقیدہ ہے جس کا مسیح کی تعلیم سے کوئی تعلق نہیں۔جب یہ بات ثابت ہو گئی تو تثلیث کے باطل ہونے میں کیا شک : نظام ربوبیت حاشیه مثلا مطبوعه شاه : ہے :- شائع کردہ نیو امریکن لائبریری - 156۔The uses of the past by Herbert Miller p "The teacher's Commentary" p۔335