کسر صلیب

by Other Authors

Page 122 of 443

کسر صلیب — Page 122

۱۲۲ تو حید ہی وہ چیز ہے جیسی نقوش انسان کی فطرت میں مرکوز ہیں " سے نیز سند مایا: در پادری فنڈر جس نے پہلے پہل ہندوستان میں آکر مذہبی مناظروں میں قدم رکھا اور اسلام پر نکتہ چینیاں کیں۔اپنی کتاب میزان الحق میں خود ہی سوال کے طور پر لکھتا ہے کہ اگر کوئی ایسا جزیرہ ہو جہاں تثلیث کی تعلیم نہ دی گئی ہو تو کیا وہاں کے رہنے والوں پر آخرت میں مواخذہ تثلیث کے عقیدہ کی بناء پر ہو گا؟ پھر خود ہی جواب دیتا ہے کہ ان سے توحید کا مواخذہ ہوگا۔اسی سمجھ لو کہ اگر توحید کا نقش ہر ایک شے میں نہ پایا جاتا اور تثلیث ایک بناوٹی اورمصنوعی تصویر نہ ہوتی تو عقیدہ توحید کی بناء پر مواخذہ کیوں ہوتا " کے ان تینوں خوابوں سے عیاں ہے کہ توحید کے حق میں فطرت انسانی کی گواہی ایسی زیر دست ہے کہ معاندین کو بھی اس واضح بریمان کی حقیقت کا اعتراف کرنا پڑا ہے بس فطرت انسانی کی گواہی سے بھی توحید اسلامی کا ہی ثبوت ملتا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وہ دلائل ہیں جو حضور نے تو حید باری تعالیٰ کے ضمن میں بیان فرمائے ہیں دہستی باری تعالیٰ کے بارہ میں جو کچھ حضور نے تحریر فرمایا ہے اس کو یہاں نہیں لکھا گیا ، اور ان کے بیان سے مقصد یہ ہے کہ اسلامی توحید اور اس کے دلائل کا ایک خاکہ نظر میں آجائے اور یہ معلوم ہو جائے کہ اسلام کا بہستی باری تعالیٰ کے سلسلہ میں کیا نظریہ ہے۔اور اس کی صداقت کے کیا دلائل ہیں۔مقالہ کے اگلے باب میں عیسائیت کے عقیدہ تثلیث کا ذکرہ ہوگا اور ان دلائل کو بیان کیا جائے گا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتب میں درج فرمائے ہیں۔امید ہے کہ توحید اور تثلیث کے تقابلی مطالعہ کے لئے اسلامی توحید اور اس کے دلائل کا یہ مختصر بیان بہت مفید ثابت ہوگا۔• ل : انجام انهم من روحانی خزائن جلد ما سه ملفوظات جلد اول ص : :