کسر صلیب

by Other Authors

Page 101 of 443

کسر صلیب — Page 101

١٠١ IN قدرت اور غلبہ کا جلوہ اسی زمانہ میں تمام جہان کو دکھا دیا۔یہانتک کہ جب شاہ ایران نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گرفتاری کے لئے اپنے سپاہی بھیجے تو اس قادر خدا نے اپنے رسول کو فرمایا کہ سپاہیوں کو کہد سے کہ آج رات میرے خُدا نے تمہارے خداوند کو قتل کر دیا ہے۔اب دیکھنا چاہیئے کہ ایک طرف ایک شخص خدائی کا دعویٰ کرتا ہے اور اخیر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ گورنمنٹ رومی کا ایک سیاہی اس کو گرفتار کر کے ایک دو گھنٹہ میں جیل خانہ میں ڈال دیتا ہے اور تمام رات کی دعائیں بھی قبول نہیں ہوتیں۔اور دوسری طرف وہ مرد ہے کہ صرف رسالت کا دعوی کرتا ہے اور خدا اس کے مقابلہ یہ بادشاہو کو ہلاک کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ہم ایسے مذہب کو کیا کریں جو مُردہ مذہب ہے۔ہم اس کتاب سے کیا فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جو مردہ کتاب ہے اور ہمیں ایسا خُدا کیا فیض پہنچا سکتا ہے جو مُردہ خُدا ہے کہ الغرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مقابلہ سے ثابت فرمایا ہے کہ اسلام کے مقابل پر عیسائیت کا پیش کردہ خُدا ایک مُردہ اور بے فیض خُدا ہے صرف یہی نہیں بلکہ عیسائی تازہ بتازہ نشانات دیکھا نے سے اسی طرح محروم ہیں جس طرح خزاں آنے سے اچھے ہر سے بھر سے درخت پھلوں بلکہ توں تک سے محروم ہو جاتے ہیں۔یہی بے بسی کی کیفیت اور تہی دستی کا نظارہ اب عیسائیت میں نظر آتا ہے جس کا دامن خدائی نشانات سے خالی ہے۔حضور فرماتے ہیں :- " پادری صاحبوں کے لئے ایک اور مشکل یہ پیش آئی ہے کہ ہم نے ثابت کر دیا تھا کہ علاوہ ان تمام مشرکانہ عقائد کے جو ان کے مذہب میں پائے جاتے ہیں اور علاوہ ایسی ایسی کچھی اور خام باتوں کے کہ مثلاً انسان کو خدا بنانا اور اس پر کوئی دلیل نہ لانا جو ان کا طریقہ ہے ایک اور بھاری مصیبت ان کو یہ پیش آئی ہے کہ وہ اپنے مذہ کے روحانی برکات ثابت نہیں کر سکے۔یہ تو ظاہر ہے کہ جس مذہب کی قبولیت کے آثار آسمانی نشانوں سے ظاہر نہیں ہیں۔وہ ایسا آلہ نہیں ٹھہر سکتا جس کو خدا نما کہ سکیں بلکہ اس کا تمام مدار قصوں اور کہانیوں پر ہوتا ہے اور جس خدا کی طرف وہ راہ دکھلانا چاہتا ہے اس کی نسبت بیان نہیں کر سکتا کہ وہ موجود بھی ہے اور ایسا مذہب اس قدر کمتا ہوتا ہے کہ اس کا ہونا نہ ہوتا براہمہ ہوتا ہے اور ایک مچھر پر غور کر کے خدا کا پتہ لگ سکتا ہے اور ایک لیپتو کو دیکھ کر : چشم هر مسیحی من - روحانی خزائن جلد ۲۰ :