کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 69 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 69

دوسرے روز ہم سب نارووال سے صبح کی گاڑی پر سوار ہو کر سیالکوٹ پہنچے۔پسرور اور چونڈہ کے ریلوے سٹیشنوں پر بڑی کثرت سے لوگ آئے ہوئے تھے۔چونڈہ میں تو ہزاروں کا مجمع تھا۔جب گاڑی اسٹیشن پر پہنچی تو اہالیان سیالکوٹ نے اپنے معزز محترم مہمان کا اُن کی شان کے مطابق استقبال کیا۔پلیٹ فارم پر اور اسٹیشن کے باہر لوگوں کے جم غفیر کو کنٹرول کرنے کے لیے باوردی والنٹیر زبہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔اراکین کشمیر کمیٹی اور معززین شہر اور معززین ضلع نے آگے بڑھ کر صدر محترم کا استقبال کیا۔استقبال کرنے والوں میں ہر مذہب وملت کے معززین اور مسلمانوں کے ہر فرقہ کے لوگ خوشی سے شریک ہوئے۔پھر آپ موٹر پر سوار ہو کر جلوس کی صورت میں مع اپنے ہمراہیوں کے جناب آغا حیدر رئیس سیالکوٹ کے مکان پر ( جہاں آپ کی اور آپ کے چند ساتھیوں کی رہائش کا انتظام تھا) صدر محترم کے تین لیکچر بعد دو پہر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا اور دوسرے روز دوبارہ اجلاس ہوا۔اہم فیصلے ہوئے۔درمیانی وقفوں میں آپ نے تین لیکچر بھی دیئے۔ایک مسجد کبوتراں والی میں جس میں ہزاروں کا مجمع تھا۔اور آپ وہاں پیدل تشریف لے گئے تھے۔ایک لیکچر عورتوں کے ایک اجتماع میں دیا اور ایک کھانے کی دعوت کے بعد میر عبد السلام کے مکان پر معززین سیالکوٹ کی درخواست پر جو اس دعوت میں شریک تھے۔سارے شہر میں صدر محترم کی آمد کا چر چا تھا۔معززین اور اراکین کمیٹی نے آپ سے درخواست کی۔کہ لوکل کشمیر کمیٹی نے جلسہ عام کا انتظام کیا ہے جس کے لئے قلعہ کا وسیع میدان تجویز کیا گیا ہے۔پبلک کی خواہش ہے کہ آپ بھی تقریر فرما ئیں آپ نے یہ دعوت قبول فرمائی 73