کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 318 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 318

سے ان کے بحیثیت صدر تقرر کا ذکر چھڑا تو انہوں نے نہ صرف مفتی ضیاء الدین صاحب ضیاء کے متذکرہ بالا بیان کی حرف بہ حرف تصدیق کی بلکہ اس بات کی تصدیق بھی کی کہ انہی کا قلمی نام انور تھا اور یہ لفظ انور اس وقت سے ان کے نام کا حصہ بن گیا ہے۔چنانچہ انہوں نے آتے ہی اس بارے میں برملا انکشاف کیا کہ انور بی غلام نبی گل کا رہی تھا۔وہی آزاد کشمیر کا صدر تھا۔اور ان کا یہ بر ملا انکشاف واعلان اخبارات کے کالموں کی آج بھی زینت ہے۔منظوم تاریخ میں ذکر مفتی ضیاء الدین صاحب ضیاء نے بھی ایک منظوم ” تاریخ حریت کشمیر تحریر فرمائی ہے۔جو ایک ہزار کے لگ بھگ اشعار پر مشتمل ہے۔راقم الحروف کو اس کے متعدد حصے خود شاعر و مصنف کی زبان سے سننے کی سعادت حاصل ہوئی۔اس منظوم ” تاریخ حریت کشمیر کے بعض حصے اخبارات میں بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔اس میں جابجا خواجہ غلام نبی گلکار کی حریت پسندانہ سرگرمیوں کا ذکر آتا ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ عارضی آزاد کشمیر حکومت کا صدر۔۔۔انور کون تھا۔مفتی صاحب کہتے ہیں: غلام نبی گلکارانور دریں دور مردیکه گلکار ہست برائے وطن بسکہ غم خوار ہست یسے دیده باشی با اخبار با ز حالات انور بسا کا رہا ہموں کس با نماز فتنه فساد ز کشمیر بسته کمر خوش نهاد 322